بغداد میں بین الاقوامی ایئرلائنز کا فلائٹ آپریشن معطل،300 پاکستانی محصور
ہفتہ 7 فروری 2015 13:53
بغداد ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07فروی 2015ء ) بغداد ایئر پورٹ پر کئی بین الاقوامی ایئرلائنز کا فلائٹ آپریشن بند کردیا گیا۔ شیخ عبدالقادر جیلانی کے عرس میں شرکت کیلئے جانے والے تین سو پاکستانی محصور ہوگئے۔دفتر خارجہ کے مطابق زائرین کی باحفاظت واپسی کے لئے عراقی حکام سے بات چیت کی جارہی ہے۔
(جاری ہے)
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بغداد سے پروازیں معطل ہونے کے باعث شیخ عبدالقادر جیلانی کے عرس میں شرکت کے لیے جانیوالے تین سو پاکستانی عراق میں محصور ہوگئے ہیں۔
زائرین کی رہائش اور خوراک کا مناسب انتظام کردیا گیاہے۔ تسنیم اسلم نے بتایا کہ متعلقہ ایئر لائنز سے پاکستانی زائرین کی جلد واپسی کیلئے بات بھی کی جارہی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ فضائی سروس کی انتظامیہ نے یقین دہانی کروائی ہے کہ ان افراد کو ترجیحی بنیادوں پر پاکستان بھیجا جائے گامزید اہم خبریں
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.