بلوچستان میں بجلی کا بحران ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کیا جارہا ہے،حاجی میر تاج محمد رئیسانی
ہفتہ 7 فروری 2015 21:27
سبی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07فروری 2015ء ) رئیسانی قبائل کے معتبرشخصیت اور ممبر ڈسٹرکٹ کونسل حاجی میر تاج محمد رئیسانی نے کہا کہ بلوچستان میں بجلی کا بحران ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کیا جارہا ہے تاکہ صوبے کی معشیت کو تباہ کرکے یہاں کے عوام کو نان نقفہ کا محتاج بنایا جاسکے انہوں نے کہا کہ بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے باعث بلوچستان کے زمینداروں کی کھڑی فصیلات تباہ اور کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے اور بلوچستان کے عوام کو پسماندہ رکھنے کی سازش کی جارہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مٹھڑی میں صحافیوں کے ایک گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے بولان ،کچھی،سبی ،نصیرآبادسمیت بلوچستان کے زمیندار وں کی گندم کی فصلات خشک ہوکر تباہ ہو چکی ہیں جبکہ دیگر کاروباری افراد جن کا تعلق بجلی ہی سے ان کے گھروں کے چولہے ٹھنڈئے پڑ گئے ہیں اور کاروبار تباہ ہوگئی ہے جبکہ بجلی کا بحران ختم ہونے کا نام نہیں لیتا ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو فراہم کی جانے والی بجلی پنجاب کو دی جارہی ہے جوکہ بلوچستان کے عوام کے ساتھ ناانصافی کے مترادف ہے انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ بلوچستان میں بجلی کے بحران کے خاتمہ کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے بصورت دیگربلوچستان میں نہ ختم ہونے والا احتجاج کا سلسلہ شروع کیا جائے گا جس کی ذمہ داری حکومت وقت پرعائد ہوگی ۔
مزید مقامی خبریں
-
ضلع جہلم میں حکومت پنجاب کی ترجیحات کے مطابق عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر میری ذمہ داری ہے جسے میں پورا کروں گی، ڈی سی جہلم
-
رہنما مسلم لیگ ق خواجہ رمیض حسن کی والدہ انتقال کر گئی
-
نجکاری سے گردشی قرضوں سے نجات مل سکتی ہے، سی ای او کے۔ الیکٹرک
-
جہلم پولیس کا ڈکیت گینگ کے ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری،02ملزمان گرفتار وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.