متنازعہ بجلی گھروں کا معاملہ، پاکستان کا عالمی بینک عدالت جانے کا فیصلہ، سندھ طاس کمیشن کے سرکاری بینک کھاتوں سے ڈیڑھ کروڑ روپے غائب ہونے کا انکشاف، ایک کروڑ کی کرپشن نے بھارت سے اہم مقدمات لڑنے کے حوالے سے خطرے کی گھنٹی بجا دی
اتوار 8 فروری 2015 23:44
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 8فروری۔2015ء) پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے دو زیر تعمیر متنازعہ بجلی گھروں رتلے اور کشن گنگا پر سندھ طاس کمیشن کے مذاکرات کی ناکامی کا اعلان کر تے ہوئے دونوں کیس عالمی بینک کی عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسری جانب پاکستان سندھ طاس کمیشن کے دفتر میں کرپشن کا اہم سکینڈل سامنے آ گیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت پاکستان کی ملکیت دریائے جہلم پر 380 میگاواٹ کے کشن گنگا میں چھ ہزار ایک سو ایکڑ فٹ اور دریائے چناب پر زیر تعمیر آٹھ سو پچاس میگاواٹ کی پیداواری صلاحیت کے رتلے بجلی گھر کی جھیل میں پاکستان کا انیس ہزار ایکڑ فٹ پانی روکنا چاہتا ہے۔ گزشتہ ہفتے نئی دلی میں ہونیوالے مذاکرات میں پاکستانی کمشنر سندھ طاس مرزا آصف بیگ نے بھارت سے شدید احتجاج کیا تھا اور اب وزیراعظم نواز شریف کی منظوری کے بعد مذاکرات ختم کرکے عالمی بینک کے ثالث کی عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.