بھارت کا پاکستان سے ملحقہ سرحدوں پر بلٹ پروف شیشے کی دیوار بنانے کا فیصلہ
پیر 9 فروری 2015 13:36
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09فروی 2015ء) بھارت اٹاری کے مقام پر بلٹ پروف گیٹ لگائے گا۔بھارت نے یہ فیصلہ واہگہ بارڈر پر خود کش حملے کے تناظر میں کیا ہے۔بھارت بلٹ پروف شیشے کی دیواریں اٹاری کے ساتھ ساتھ حسین آباد، فیروز پور اور سڑقی کی بین الاقوامی سرحدی چوکیوں پر بھی نصب کرے گا۔ بھارتی اخبار”ٹائمز آف انڈیا“ کے مطابق پاکستان میں واہگہ بارڈر پر خود کش حملے کے بعد بھارت کی بارڈر سیکورٹی فورس نے بین الاقوامی سرحد پر بلٹ پروف گیٹس تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تقسیم ہند کے بعد پہلی بار بھارت کی بارڈر فورس نے سیاحوں کی حفاظت کے لئے اٹاری کے مقام پرزمینی سرحدی گیٹس کے سامنے رولنگ بلٹ پروف اسکرینز نصب کی ہیں،یہ اسکرینزکسی بھی خودکش دھماکے کی صورت میں باردوری مواد سے سیاحوں کو محفوظ بنائیں گی۔(جاری ہے)
بی ایس ایف کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل امرتسر سیکٹر ایم ایف فاروقی نے اخبار سے کہا کہ ہم ان (پاک رینجرز) سیکورٹی انتظامات پر انحصار نہیں کر سکتے ہیں۔
دس سے پندرہ ہزار سیاح اٹاری کے مقام پر روزانہ تقریب دیکھنے آتے ہیں۔ حسین والا اور سڑقی کے مقام پر بہت کم سیاح آتے ہیں۔ انہوں نے اٹاری پر سرحد کے دونوں کناروں پر بلٹ پروف گلاس نصب کرنے کی تجویز دی ہے کہ اگر پاکستان میں ایسا کوئی دھماکا ہو تو دھماکا خیز مودا براہ راست ان کو متاثر نہ کرے۔ اخبار کے مطابق دو نومبر2014کو واہگہ بارڈ پرخود کش دھماکے میں 60 پاکستانی شہید ہو گئے تھے یہ دھماکا بھارتی سرحد کے قریب ہوا جس سے بھارتی فورسز میں خطرے کی گھنٹیاں بج گئی اور وہ کسی ایسے ممکنہ حملے سے بچاو کیلئے حفاظتی اقدامات کرنے لگے ہیں۔ دونوں اطراف سے ہزاروں افراد روزانہ سرحدی چوکی پر پریڈ دیکھنے آتے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
گندم درآمد کرنے سے متعلق فیصلے کرنے والے افلاطون کو سزا ملنی چاہیے، احسن اقبال
-
جنسی استحصال کا الزام، سابق بھارتی وزیر اعظم کا پوتا فرار
-
نواز شریف ’موروثی یا اینٹی اسٹیبلشمنٹ‘ سیاست کے داعی؟
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے آزاد کشمیرکے وزیراعظم انوارالحق کی ملاقات
-
طلبہ کیلئے خصوصی طور پر ڈرائیونگ لائسنس اجرا کرنے کا اعلان
-
ملک بھر میں پاسپورٹ چھپائی کا عمل ایک بار پھر متاثر، درخواست گزار پریشان
-
سردار ایاز صادق کا ممبر قومی اسمبلی سائرہ افضل تارڑ کے والد سابق ممبر قومی اسمبلی افضل تارڑ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
-
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف مزید 4 گواہان کے بیانات قلمبند
-
وزیراعظم سے سعودی وزیر تجارت ماجد القصبی کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال
-
عراق نے ہم جنس پرستی کو قابل سزا جرم قرار دے دیا
-
9 مئی محسن نقوی اور آئی جی پنجاب کا ڈرامہ ہے، اسد قیصر
-
سٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، موجودہ شرح سود برقرار رہے گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.