وزیر اعلی پنجاب کا جنرل ہسپتال میں جدید طریقہ علاج ”ڈی بی ایس “ کے ذریعے کئے گئے آپریشن پر مسرت کا اظہار

اس طرز کے جدید آپریشن کے بعد رعشہ اور پٹھوں کے کچھاوٴ کے مریضوں میں امید کی ایک نئی کرن پیدا ہو گئی، یہ ابھی ابتداء ہے آنے والے دنوں میں اللہ تعالی نے چاہا تو اس طرح کے دیگر شعبوں میں مزیدپیش رفت ہو گی‘ شہباز شریف

منگل 10 فروری 2015 19:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10فروری 2015ء ) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے لاہور جنرل ہسپتال میں جدید طریقہ علاج ”ڈی بی ایس “ کے ذریعے کئے گئے آپریشن پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ یہ ابھی ابتداء ہے آنے والے دنوں میں اللہ تعالی نے چاہا تو اس طرح کے دیگر شعبوں میں مزیدپیش رفت ہو گی،اور وہ دن بھی جلد آئے گا جب پاکستانیوں کو بیرون ملک علاج معا لجہ کے لئے جانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

پرنسپل پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل انسٹی ٹیو ٹ پروفیسر انجم حبیب وہرہ اور پروفیسر آف نیورو سرجری ڈاکٹر خالد محمود کے نام دئیے گئے پیغام میں وزیر اعلی نے کہا کہ پاکستان میں پٹھوں کے کچھاؤ، رعشہ کے مریضوں کی کمی نہیں۔ لہذا اس طرز کے جدید آپریشن کے بعد ان لوگوں میں امید کی ایک نئی کرن پیدا ہو گئی ہے کہ وہ پاکستان میں اپنی نوعیت کے منفرد طریقہ علاج سے اسفتادہ کر سکیں گے اور کسی پر بوجھ نہیں رہیں گے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی نے اپنے پیغام میں امید ظاہر کی پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ میں زیر تربیت نوجوان ڈاکٹرز اس امر سے راہنمائی لیتے ہوئے مختلف فیلڈز میں اپنی پیشہ وارانہ مہارت کو منوانے کے لئے نیک نیتی، تندہی اور پروفیشنل اپروچ کے ساتھ کام کریں گے اور اپنی محنت کے بل بوتے پر نہ صرف انسٹی ٹیوٹ بلکہ پاکستان کا نام بھی روشن کرنے کا سبب بنیں گے۔

متعلقہ عنوان :