ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم سب مل کر ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کے لئے جدوجہد کریں‘رانا محمد اقبال،
ہمارا مستقبل اللہ کے فضل وکرم سے روشن ہے اور وہ وقت دور نہیں جب ہمارا ملک بھی ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہوگا‘قائمقام گورنر پنجاب
منگل 10 فروری 2015 22:36
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10فروری 2015ء ) قائمقام گورنر پنجاب رانا محمد اقبال نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا خاتمہ کئے بغیر ہم ترقی نہیں کر سکتے، ملک سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے پر ملک کی تمام سیاسی جماعتیں ، سکیورٹی فورسز اورپوری قوم متحدہیں اور ہماری مسلح افواج دہشت گردوں کا قلعہ قمع کرنے کے لئے کامیاب آپریشن جاری کئے ہوئے ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں ایک مقامی ہوٹل لاہور میں انقلاب اسلامی ایران کی 36ویں سالگرہ کے موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں ایرانی قونصل جنرل لاہور محمد بنی اسدی اور ممبر قومی اسمبلی پرویز ملک بھی موجود تھے۔ قائم مقام گورنر پنجاب نے کہا کہ بلاشبہ ہمارا ملک اس وقت بے شمار مسائل سے دوچار ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم سب مل کر ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کے لئے جدوجہد کریں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا مستقبل اللہ کے فضل وکرم سے روشن ہے اور وہ وقت دور نہیں جب ہمارا ملک بھی ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں محنت ،خدمت ،دیانت اور خلوص دل کے ساتھ کام کرنا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی صفوں میں یکجہتی اور اتحاد کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے۔ قائم مقام گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان قدیم، تاریخی اور ثقافتی تعلقات باہمی احترام اور دو طرفہ تعاون پر قائم ہیں اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ تعلقات مضبوط سے مضبوط تر ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کی دوستی ہر آزمائش پر پوری اتری ہے اور اہم عالمی معاملات پر دونوں ممالک کا یکساں موٴقف ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کے فروغ دینے کی ضرورت ہے تاکہ عوامی سطح ُپر روابطوں میں تیزی آسکے اور دونوں ممالک کے عوام میں خوشحالی لائی جا سکے۔اس موقع پر قائم مقام گورنر پنجاب نے انقلاب اسلامی ایران کی 36ویں سالگرہ کے موقع پر کیک بھی کاٹا۔مزید اہم خبریں
-
محنت کش طبقے کے حالات کو بہتر بنانے کےلئے مناسب اجرت، محفوظ ماحول، صحت کی سہولیات اور بچوں کی تعلیم بارے اقدامات کی ضرورت ہے، صدرمملکت کا مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
پنجاب ،بیوروکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ ،کمشنر لاہور سمیت 49افسران کے تبادلے
-
پاکستان نازک دور سے گزر رہا ہے، پائیدار اقتصادی ترقی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم
-
بہاولپور، فائرنگ کے تبادلہ میں زیر حراست 2 دہشتگرداپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
-
تونسہ شریف میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 7 اہلکار زخمی
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاری کرلی گئی
-
پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس، دو طرفہ دفاعی تعلقات کے فروغ پرتبادلہ خیال
-
علاقائی سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنا امریکہ اور پاکستان کے مشترکہ مفاد میں ہے.امریکی محکمہ خارجہ
-
سائفر کیس میں اہم پیش رفت:ایف آئی اے ثابت کرنے میں ناکام ہوگیا ہے کہ خفیہ کیبلز یا سائفر عمران خان کے قبضے میں تھا .اسلام آباد ہائی کورٹ
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.