کراچی پورٹ اینڈ شپنگ میں من پسند کمپنیوں کو ٹھیکہ دے کر تین ارب روپے سے زائد کی مالی بدعنوانی کی گئی ،زمین کی الاٹمنٹ اور برتھ بنانے پر بھاری کمیشن لیکر چائنہ کی کمپنیوں کو نوازا گیا،قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پورٹ اینڈ شپنگ میں انکشاف ،
فوری طور پر تمام معاملات کی ازسرنو تحقیقات کی جائیں، ذمہ داران کیخلاف کارروائی کی جائے سرکاری زمین کو واگزار کرایا جائے،کمیٹی کی ہدایت، کراچی پورٹ کے مختلف امور پر سندھ حکومت کے متعلقہ 60کیسز عدالتوں میں زیر سماعت ہیں ،سیکرٹری پورٹ اینڈ شپنگ
بدھ 11 فروری 2015 23:33
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11فروری 2015ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پورٹ اینڈ شپنگ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کراچی پورٹ اینڈ شپنگ میں من پسند کمپنیوں کو ٹھیکہ دے کر تین ارب روپے سے زائد کی مالی بدعنوانی کی گئی ہے زمین کی الاٹمنٹ اور برتھ بنانے پر بھاری کمیشن لیکر چائنہ کی کمپنیوں کو نوازا گیا ہے ۔کمیٹی کا اجلاس غلام مصطفی شاہ رکن قومی اسمبلی کی صدارت میں پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا جس میں نبیل گبول اور محمد سلیمان خان بلوچ او ردیگر نے شرکت کی ۔
اجلاس میں نبیل گبول نے انکشاف کیا ہے کہ کراچی پورٹ میں اربوں روپے کی زمینیں بھاری کمیشن لیکر من پسند غیر ملکی کمپنیوں کو دے دی گئی ہیں جہاں پر بہت بڑا مافیا قابض ہے اس وزارت کے متعلقہ ادارے بااثر کرپٹ گروپوں کے آگے بے بس ہیں ۔(جاری ہے)
ایک سال کی عارضی لیز دے کر بڑی بڑی مارکیٹیں اور دکانیں بن چکی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہاں پر بدعنوانی روکنے کیلئے فرشتوں کو ہی لایا جاسکتا ہے کیونکہ جس بھی افسر کو کارروائی کیلئے کہا جاتا ہے وہ اپنا حصہ وصول کرکے خاموشی اختیار کرلیتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ وزارت پورٹ اینڈ شپنگ کے معاملات کو وفاقی وزیر نہیں دیکھ سکتا یہ اتنی بڑی وزارت ہے کہ یہاں پر وزیرکی جگہ وزیراعظم لگا دینا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ یہاں پر ماضی کی طرح حال بھی بدعنوانیوں اور کرپشن سے بھرپور ہے ۔ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں لیز کی بندر بانٹ سمیت دیگر بدعنوانیوں کا ذکر کیا گیا ہے جس پر نیب کو فوری طور پر کارروائی کرنی چاہیے اس موقع پر سیکرٹری پورٹ اینڈ شپنگ نے بتایا کہ کراچی پورٹ کے مختلف امور پر سندھ حکومت کے متعلقہ 60کیسز عدالتوں میں زیر سماعت ہیں چیئرمین کے پی ٹی وائس ایڈمرل کاشف جاوید نے بتایا کہ اینکرنچمنٹ سیل کو فعال بنارہے ہیں جن لوگوں نے غیر قانونی طور پر زمینوں پر قبضہ کیا ہوا ہے ان سے واگزار کرایا جائے گا ۔ اس موقع پر قائمہ کمیٹی کی طرف سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ فوری طور پر تمام معاملات کی ازسرنو تحقیقات کی جائیں اور ذمہ داران کیخلاف کارروائی کی جائے سرکاری زمین کو واگزار کرایا جائےمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.