چاروں اطراف میں اللہ اور اس کے رسول کا نام گونجنے سے فرقہ واریت پیدا نہیں ہو تی بلکہ اللہ تعالی رحمت نازل ہوتی ہے ‘جے یو آئی ،
جے یو آئی سپیکر پر صرف اذان اور گمشدگی ،پولیو ،پتنگ بازی نہ کرنے یا موت کے علا نات تک محدود رکھنے کی حامی ہے‘رہنماؤں کا مشترکہ بیان
جمعرات 12 فروری 2015 22:09
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12فروری 2015ء ) جے یو آئی کے مر کزی ،صو بائی اور ضلعی راہنماؤں مو لا نا محمد یوسف،مو لا نا محمد امجد خان ،مو لا نا محب النبی ،قاری ثناء اللہ،مو لا نا سیف الدین سیف،حافظ ریاض درانی،حافظ اشرف گجر،قاری نذیر احمد نے کہا کہ مساجد میں لاؤڈ سپیکر کے استعمال کو محدود کر نے کے نام پر اب اذان کے لیئے صرف ایک سمت میں ایک سپیکر استعمال کر نے کے حکومتی اقدام کو حیران کن قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چاروں اطراف میں اللہ اور اس کے رسول کا نام گونجنے سے فرقہ واریت پیدا نہیں ہو تی بلکہ اللہ تعالی رحمت نازل ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ جے یو آئی مینار کے سپیکر پر صرف اذان اور گمشدگی یا موت کے اعلان یا پولیو قطرات پلانے اور پتنگ بازی نہ کر نے کے اعلا نات تک محدود رکھنے کی حامی ہے انہوں نے کہا کہ جے یو آئی لاؤڈ سپیکر کے بے دریغ استعمال کی مخالف ہے انہوں نے کہا کہ مینار کے سپیکر پر تقریر کی مکمل پابندی ہو نی چاہیے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت لاؤڈ سپیکر ایکٹ کے نام پر ائمہ اورموٴذنین کو ہراساں کر نے کی پالیسی ترک کرے اور پا لیسیاں بناتے وقت علماء کو اعتماد میں لے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
’پاکستان کا نام شریفستان بنا دیں‘
-
گندم کے معاملے پر دھرنے کا اعلان کرنے والے کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.