گھبرایئے نہیں دل کا زور زور سے دھڑکنا دل کی بیماری نہیں

معمول سے پنڈلیوں کی مالش کرنے والے کو عاضہ دل لاحق نہیں ہو گا،ماہرین

اتوار 15 فروری 2015 14:28

گھبرایئے نہیں دل کا زور زور سے دھڑکنا دل کی بیماری نہیں

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 15فروری 2015ء)ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ گھبرایئے نہیں دل کا زور زور سے دھڑکنا دل کی بیماری نہیں‘ انسان میں خون کی کمی ہو تو خون کھینچنے کے لئے زور لگانا پڑتا ہے جس کے باعث وہ زور زور سے دھڑکتا ہے یہ دل کی نہیں بلکہ خون کی کمی کی بیماری ہے۔

(جاری ہے)

ایک رپورٹ کے مطابق پنڈلیوں کی مالش دل پر کام کرتی ہے اور دل کی سکڑتی ہوئی شریانیں کھول دیتی ہے معمول سے پنڈلیوں کی مالش کرنے والے کو عاضہ دل لاحق نہیں ہو گا۔ دل کے امراض پر قابو پانے کے لئے زیتون سے زیادہ مفید کوئی چیز نہیں امرود کھانے سے بھی دل کی جلد بڑھتی ہے اور اندرونی امراض میں سکون ہوتا ہے۔