آئی ایس آئی قومی سلامتی و یکجہتی کا امین اور ملکی دفاع کا پرائم ادارہ ہے،مادر وطن کیلئے پاک فوج کے ا فسروں، جوانوں اور انکے معصوم بچوں کی عظیم قربانیاں ہماری تاریخ کا روشن باب ہیں ،آرمی چیف کے دفاعی و سفارتی کردار پر پوری قوم خراج تحسین پیش کر رہی ہے،(ق) لیگ پنجاب کے صدر سابق وزیر اعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کی میڈیا سے گفتگو
اتوار 15 فروری 2015 18:11
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15فروری۔2015ء) (ق) لیگ پنجاب کے صدر سابق وزیر اعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ آئی ایس آئی ملکی دفاع کا ایک پرائم ادارہ ہے اور قومی سلامتی و یکجہتی کا امین ہے جس نے ملک کے تحفظ کیلئے ہمیشہ گراں قدر خدمات انجام دی ہیں، پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے غیر ملکی دوروں کے ذریعہ مادر وطن کی گراں قدر خدمات انجام دی ہیں اور پاکستان کی دفاعی اور خارجہ پالیسی کے محور یعنی مسئلہ کشمیر کو بہترین انداز میں اجاگر کیا ہے، یہی وجہ ہے کہ پوری قوم ان کے دفاعی اور سفارتی کردار پر خراج تحسین پیش کر رہی ہے۔
وہ اتوار کو میڈیا اور مسلم لیگی وفود سے گفتگو کر رہے تھے۔ اپنی وزارتِ اعلیٰ کے دوران چیف جسٹس افتخار چودھری کے جلوس کو راستہ میں روکنے کے معاملہ کے بارے میں سوال پر انہوں نے کہا کہ صدر جنرل پرویزمشرف اور اس وقت کے آئی ایس آئی چیف جنرل پرویزکیانی نے میری بات مان لی اور معاملہ پنجاب حکومت پر چھوڑ دیا، یہ ان کی اچھی بات تھی جس کا نتیجہ اللہ کے فضل سے بہت بہتر آیا اور جلوس امن سے اسلام آباد سے لاہور پہنچ گیا جبکہ عمران خان کا یہ بیان ریکارڈ پر ہے کہ ایک گلاس بھی نہیں ٹوٹا تھا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.