وزارت عظمیٰ کا اعلیٰ ترین منصب صرف ایک صوبے تک ہی محدود ہوکر رہ گیا ہے ‘وزیر اعظم صاحب ہر تقریب میں اپنے وزیر اعلیٰ بھائی کی تعریفیں کرتے نظر آتے ہیں ‘وزیر اعظم کی صرف پنجاب پر ہی نظر کرم ان کے منصب کے شایان شان نہیں ،پورے ملک کی بجائے صرف تخت لاہور کو ترجیح دینے سے انکی متعصبانہ سوچ کا پہلو نمایاں ہورہا ہے

پاکستان جمہوری اتحاد کے مرکزی صدر محمد جمیل کا بیان

منگل 17 فروری 2015 17:44

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17فروی 2015ء) پاکستان جمہوری اتحاد کے مرکزی صدر محمد جمیل نے کہا ہے کہ وزارت عظمیٰ کا اعلیٰ ترین منصب صرف ایک صوبے تک ہی محدود ہوکر رہ گیا ہے اور وزیر اعظم صاحب ہر تقریب میں اپنے وزیر اعلیٰ بھائی کی تعریفیں کرتے نظر آتے ہیں ۔

(جاری ہے)

منگل کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا وزیر اعظم کی صرف پنجاب پر ہی نظر کرم ان کے منصب کے شایان شان نہیں ،پورے ملک کی بجائے صرف تخت لاہور کو ترجیح دینے سے انکی متعصبانہ سوچ کا پہلو نمایاں ہورہا ہے ہیں ، انہوں نے کہا حکمران اپنی رٹ کو منوانے میں بری طرح ناکام رہے ہیں اور اقتدار کی آخری باری سمجھ کرملک کو لوٹا جارہا ہے،وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی ناک کے نیچے میگا کرپشن ہورہی ہے مگر کوئی بھی پوچھنے والا نہیں ،ایوان صدر کا بے بس مکین بھی قیدتنہائی کا شکار نظر آرہا ہے اور ایسا معلوم ہوتا ہے کہ صدر مملکت کا کام صرف ڈاک نکالنا ہی رہ گیاہے،انہوں نے کہا حکومت کی زراعت کش پالیسیوں نے کسانوں اور کاشتکاروں کو معاشی مشکلات سے دوچار کررکھا ہے جس کے ملکی معیشت پر بھی منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں، موجودہ غیر یقینی صورتحال سے ہر قسم کا بزنس بھی ٹھپ ہوچکا ہے اورچھوٹے تاجر ،دکاندار اور محنت کش طبقہ شدیدپریشان ہے، مہنگائی میں کمی سے متعلق حکمرانوں کے تمام دعوے پانی کابلبلہ ثابت ہوئے اوراشیائے ضروریہ کی قیمتیںآ سمان سے باتیں کررہی ہیں،محمد جمیل نے مزیدکہا ملک کو بحرانوں سے نکالنے کا واحدر استہ نئے عام انتخابات ہیں مگر حکمران اقتدار چھوڑنے پرآمادہ نہیں۔