وزیراعظم نواز شریف نے پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کی طرح پاک چین راہداری روٹ کو تبدیل کر کے اسے متنازعہ بنا دیا ہے،شاہ محمود قریشی ،حکومت کے ساتھ جاری مذاکرات میں حکمران دھوکا کر رہے ہیں‘ دھرنے شروع ہو گئے تو پھر دھرنوں کا پانی حکمرانوں کی گردن تک جائے گا۔ کانفرنس میں شرکت کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو
منگل 17 فروری 2015 19:28
اسلام باد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17فروری 2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کی طرح پاک چین راہداری روٹ کو تبدیل کر کے اسے متنازعہ بنا دیا ہے‘ جوڈیشل کمیشن کی طرح اس معاہدے کے ساتھ دھوکا ہوا تو سنگین نتائج ہونگے۔ حکومت کے ساتھ جاری مذاکرات میں حکمران دھوکا کر رہے ہیں‘ دھرنے شروع ہو گئے تو پھر دھرنوں کا پانی حکمرانوں کی گردن تک جائے گا۔
مقامی ہوٹل میں کانفرنس میں شرکت کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک چین راہداری منصوبے کی ایک بڑی رقم 1.6 ارب ڈالر پنجاب کی طرف جبکہ اس منصوبے میں سے مری میں بھی ایک منصوبہ شروع کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالات کو خراب کیا جا رہا ہے۔(جاری ہے)
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم اس منصوبے کے خلاف نہیں ہیں مگر حکمران ہر منصوبے میں کمیشن کھانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ سوالیہ نشان ہے اتنے زیادہ میٹرو منصوبے کیوں بنائے جا رہے ہیں ایک صحافی نے کہا کہ اتحاد سٹیل مل کا سریہ استعمال کیا جا رہا ہے جس پر انہوں نے کہا کہ میں اس سے اتفاق کرتا ہوں۔ گزشتہ 14 سال کے دوران نواز شریف اور ان کے دوستوں نے جلا وطنی سے سبق نہیں سیکھا۔ پاکستان کے کروڑوں عوام عمران خان کی دھرنوں کی کال کے منتظر ہیں ہم لچک کا مظاہرہ کر رہے ہیں فیڈریشن اور صوبوں میں تصادم ہونے سے حالات خراب ہونگے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اب نواز شریف پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ پاک چین اقتصادی راہداری کے قومی منصوبے کو متنازعہ ہونے سے بچائیں۔مزید اہم خبریں
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
-
ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالرز ہو گئے
-
آصف زرداری پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے مستعفی
-
پاکستانی قونصلیٹ دوبئی کی جانب سے پاکستانی رضاکاروں کوتعریفی اسناد پیش کی گئیں
-
غیر ملکی کمپنیوں کا پی آئی اے کی خریداری میں عدم دلچسپی کا اظہار
-
امریکی خاتون کا قبول اسلام، چترال کے معروف پولو کھلاڑی سے شادی کرلی
-
آئی ایم ایف کیساتھ 6 تا 8 ارب ڈالر کے نئے پروگرام پر مذاکرات رواں ماہ ہونگے
-
الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم کی مخصوص نشست کے کیس پر فیصلہ محفوظ کرلیا
-
فضل الرحمان کیساتھ رابطے میں ہیں، فیصلہ سوچ سمجھ کر کرینگے، اسد قیصر
-
شزہ فاطمہ خواجہ سے رانا مشہود احمد خان کی ملاقات ، نوجوانوں کو پیشہ وارانہ اور ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرنے کے حوالہ سے تفصیلی تبادلہ خیال
-
صدرمملکت آصف علی زرداری کا شیخ طہنون بن محمد النہیان کے انتقال پر اظہار افسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.