وزیر اعظم نواز شریف نے زخمی ڈاکٹر شاہد نواز کو بیرون ملک علاج کیلئے 10 کروڑ روپے جاری کر دیئے

ڈاکٹر شاہد نوازدماغی طور پر مر چکے ہیں،بیرون ملک بھیجے کا فائدہ نہیں، پمز ذرائع

بدھ 18 فروری 2015 13:28

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18فروی 2015ء ) وفاقی حکومت نے وزیر اعظم نواز شریف کی ہدایت پر پمز ہسپتال کے زخمی ڈاکٹر شاہد نواز کو بیرون ملک علاج کیلئے 10 کروڑ امداد کا اعلان کر دیا ہے جبکہ پمز ذرائع کے مطابق زخمی ڈاکٹر شاہدنوازکا بیرون ملک بھیجنا ناممکن ہے کیونکہ وہ دماغی طور پر مرچکے ہیں ۔بدھ کے روز پمز ہسپتال میں زخمی ہونے والے ڈاکٹر شاہد نواز جس کی حالت بدستور تشویشناک ہے ۔

وزیر اعظم نواز شریف کی ہدایت وفاقی حکومت نے زخمی ڈاکٹر شاہد نواز کو بیرون ملک علاج کیلئے 10 کروڑ روپے امداد کا اعلان کیا ہے جس کی وزیر اعظم نواز شریف نے منظوری بھی دیدی ہے۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹر شاہد نواز دماغی طور پر مرچکے ہیں جو ایم ایچ ہسپتال راولپنڈی میں گزشتہ تین روز زیر علاج ہیں لیکن تاحال ڈاکٹر ان کی دماغی رپورٹس بارے آگاہی فراہم نہیں کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

پمز ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ ڈاکٹر شاہد نواز دماغی طور پر مرچکے ہیں اس حالت میں ان کا بیرون ملک بھیجے جانے کا کوئی فائدہ نہیں ہے ،واضح رہے کہ پمز ہسپتال کے نیورو سرجن ڈاکٹر خلیق الزمان نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ زخمی ڈاکٹر شاہد نواز کو سر کے بائیں جانب گولی لگی ہے جس سے حرام مغز مکمل طور پر متاثر ہو گیا ہے اور اس کا دماغ ڈیمج ہو چکا ہے

متعلقہ عنوان :