مصر کا پاکستان کے بجائے فرانس سے لڑاکا طیارے لینے کا اعلان ،
مصر 2010 سے پاکستان سے جے ایف 17تھنڈر خریدنے میں دلچسپی ظاہر کر رہا تھا، رپورٹ
بدھ 18 فروری 2015 22:37
قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18فروری۔2015ء) مصر نے پاکستان اور چین سے جے ایف 17 تھنڈر کے بجائے فرانس سے چوبیس رافیل لڑاکا طیارے لینے کا اعلان کردیا۔ مصر 2010 سے پاکستان سے جے ایف 17تھنڈر خریدنے میں دلچسپی ظاہر کر رہا تھا۔ چینی اخبار”چائنہ ٹائمز“ اور واشنگٹن کی ”ڈیفنس نیوز“ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ مصر نے داعش کے خطرے اور مغربی ممالک سے بہتر تعلقات کی خاطر پاکستان سے تھنڈر طیاروں کی بجائے فرانس سے معاہدہ کرنے کو ترجیح دی ہے۔
فرانس بھارت اور قطر کو رافیل طیارے فروخت کرنے کی کوشش میں ہے جب کہ چین اور پاکستان اپنے طیاروں کے ممکنہ خریدار دیکھ رہے ہیں۔ ارجنٹینا، نائیجیریا اور میانمار وہ ممالک ہیں جو جے ایف تھنڈر کے حصول کے لئے چین اور پاکستان کے ساتھ مذاکرات کر رہے ہیں۔(جاری ہے)
شنگھائی کی ایک نیوز سائیٹ کے حوالے سے کہا گیا کہ مصر نے پاکستان اور چین سے جے ایف 17 تھنڈر کے بجائے فرانس سے5.9 ارب ڈالر کے 24رافیل طیارے خریدنے کا معاہدہ کرلیا 12فروری کو فرانسیسی صدر فرینکوئس ہالینڈ اور مصری صدر عبد الفتاح السیسی کے درمیان پانچ ارب نوے کروڑ ڈالر مالیت کے ایک دفاعی پیکیج پر اتفاق ہوا ہے، جس میں رافیل لڑاکا طیارے اور کثیر جہتی مشن کی ایک فریگیٹ شامل ہے۔
فرانسیسی صدر نے کہا کہ یہ معاہدہ مصر کی سیکیورٹی میں اضافہ اور مکمل طور پر علاقائی استحکام کے فروغ میں اپنا کردار ادا کریگا مصر اور فرانس کے درمیان اس معاہدے کیلئے دسمبر سے بات چیت جاری تھی۔ اولاند نے کہاکہ گزشتہ ماہ سعودی عرب کے شاہ عبداللہ کے سفر آخرت کے موقع پر مصری صدر السیسی سے قیمت پر کچھ کرنے کی کوشش پر اتفاق کیا تھا، اس کے بعد مصری صدر نے فیصلہ کیا اور دونوں ممالک کے درمیان سولہ فروری کو قاہرہ میں معاہدے پر دستخط ہوئے تھے۔مزید اہم خبریں
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.