مہران یونیورسٹی جامشورو اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کیمپس خیرپورمیرس کے 8ویں اور 12ویں بیچ کے سپلیمنٹری امتحانات 16 مارچ سے شروع ہونگے

بدھ 18 فروری 2015 23:23

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18فروری۔2015ء) مہران یونیورسٹی جامشورو کے ناظم امتحانات نے بتایا ہے کہ مہران یونیورسٹی جامشورو اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کیمپس خیرپورمیرس کے 8ویں اور 12ویں بیچ کے 7,5,3,1 اور 9 ٹرم ،13اور 14بیچ کے پہلے سیمسٹر اور 13ویں بیچ کے تیسرے سیمسٹر کے تمام اہل طلبہ و طالبات کے سپلیمنٹری امتحانات 16 مارچ سے شروع ہوں گے، امتحانی فیس اور امتحانی فارم کی آخری تاریخ 9 مارچ مقرر کی گئی ہے، (8بیچ) بیچلر آف انجینئرنگ ، سی آر پی بشمول ری ایڈمٹ 10,09 اور11بیچز، 07بیچ آرکیٹیکچر کے طلبہ کے لئے کو یہ آخری موقع فراہم کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :