وزیر اعظم کا دورہ تو ہمارے لئے عذاب ہی بن گیا ‘ان کی آمد پر یہی کچھ ہونا ہے تو بہتر ہے وہ نہ ہی آئیں ‘عام شہریوں کا ردعمل
جمعرات 19 فروری 2015 17:33
کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19فروی 2015ء) وزیراعظم نواز شریف کے دورہ کوئٹہ کے دوسرے روز جمعرات کو بھی سیکورٹی خدشات کے پیش نظر لوکل بسوں کے شہر میں داخلے پر پابندی برقرار رہی ‘وی آئی پیز کی گزرگاہ زرغون روڈ کو بار بار سیل کرنے کی وجہ سے شہر کے مختلف علاقوں میں بدترین ٹریفک جام سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا‘ عام شہریوں نے وزیر اعظم کے دورہ کو اپنے لئے عذاب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ان کی آمد پر یہی کچھ ہونا ہے تو بہتر ہے وہ نہ ہی آئیں ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف 18 فروری کو دو روزہ دورے پر کوئٹہ آئے تو اس موقع پر شہر بھر میں سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے فرنٹیر کور بلوچستان ، انٹی ٹیررسٹ فورس ، پولیس اور بلوچستان کانسٹیبلری کے اہلکاروں کی بڑی تعداد شہر بھر میں تعینات کی گئی تھی جبکہ بلیلی ، نواں کلی ، سمنگلی سمیت دیگر روٹس پر چلنے والی لوکل بسوں کا شہر میں داخلے پر دوسرے روز بھی پابندی بدستور برقرار رہی جس کی وجہ سے لوگوں کو دو سے تین کلو میٹر تک پیدل جانا پڑا ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.