پاکستان کوغیر مستحکم کرنے کے لیے سازش ہورہی ہے،سینیٹر رحمان ملک،

پاکستان پرجوبھی مصیبتیں آئیں وہ افغانستان سے آئیں،افغانستان پراعتماد نہیں رہا، تقریب سے خطاب

جمعرات 19 فروری 2015 22:10

پاکستان کوغیر مستحکم کرنے کے لیے سازش ہورہی ہے،سینیٹر رحمان ملک،

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19فروری۔2015ء) سابق وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ پاکستان کوغیر مستحکم کرنے کے لیے سازش ہورہی ہے۔پاکستان پرجوبھی مصیبتیں آئیں وہ افغانستان سے آئیں،افغانستان پراعتماد نہیں رہا۔ویمن میڈیا سینٹر کی جانب سے صوفی ازم،امن اورجمہوریت ،کے موضوع پرمنعقدہ دس روزہ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر رحمان ملک کاکہنا تھا کہ پاکستان شہید کئے جانے والے بچوں کے قاتلوں کو افغانستان میں پناہ دی جاتی ہے۔

آج وہ پاکستان پرظلم کرنے والو کوپناہ دے رہا ہے کل وہ خود بھی نشانہ بن سکتا ہے ۔کوئی ایک بار پھر کولڈوار شروع کرنا چاہتا ہے تواس میں افغانستان اورپاکستان کی سرزمین استعمال نہیں ہونی چاہیئے۔امریکی صدربھارت گئے تھے تو پاکستان بھی آجاتے۔

(جاری ہے)

پتانہیں اوبامامودی سے ڈررہے ہیں یامودی اوباما سے ڈررہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پشاور کے پانچ ملزمان اب بھی افغانستان میں موجود ہیں۔

رحمان ملک نے کہا کہ پاکستان کوروس کے خلاف استعمال نہیں ہوناچاہیئے تھا۔اس وقت پورے پاکستان میں فقط 300 مدرسے تھے جبکہ اب ان کی تعداد 65ہزار تک پہنچ چکی ہے۔دہشتگردی اب ایک تجارت بن چکی ہے۔امریکا کے افسران بھی سرحد پرطالبان کوپیسے دیگر اپنے کنٹینرافغانستان لے جاتے تھے۔ان کاکہنا تھا کہ وہ سینٹ انتخابات میں چیئرمین کے امیدوارنہیں ہیں۔

انہو ں نے مزید کہا کہ سیاستدانوں کوبدنام کیاجارہا ہے اورسینٹ انتخابات میں پیپلزپارٹی پیسے کااستعمال نہیں کررہی ۔اس سے قبل ویمن میڈیاسینٹر کی ایگزیکٹیو ڈائرکٹرفوزیہ شاہین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں جاری دہشتگردی سے جمہوریت پنپ نہیں پارہی عوام ایک طرف تو عدم تحفظ کاشکار ہیں دوسری طرف عوامی ادارو میں کرپشن نچلی سطح تک سرایت کرگیا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ پاکستان میں خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک کاخاتمہ ہوناچاہیئے۔آخر میں مہمان خصوصی سینیٹر رحمان ملک نے ورکشاب کے شرکاء کوسرٹیفیکیٹ تقسیم کئے۔