حکومت کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات پر مبینہ اضافہ ظالمانہ اقدام ہے،عابد حسین صدیقی

جمعہ 20 فروری 2015 17:45

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20فروی 2015ء) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ پوری قوم پٹرولیم مصنوعات پر مزید ریلیف کی توقع لگائے بیٹھی تھی لیکن حکومت کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات پر مبینہ اضافہ ظالمانہ اقدام ہے جمعہ کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اس اضافہ پر شدید مذمت کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ اضافہ کو فوراً واپس لیا جائے یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات میں کمی پر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں کرنے میں بُری طرح ناکام رہی اب اضافے پر لگتا ہے کہ مہنگائی کا ایک طوفان آئے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے عوام کو مسائل کی دلدل میں دھکیل دیا ہے حکمرانوں کی طرف سے عوام کے مسائل میں کمی لانے کے لئے کوئی اقدام نظر نہیں آ رہا۔