‘ وزارت ہاؤسنگ نے سرکاری مکانات کی الاٹمنٹ کو ضلعی انتظامیہ کے لئے نرم کردیا،

چیف کمشنر کو الاٹ مکان آئی بی آفیسر کا نکلا‘ اعلیٰ عہدیدار نے جی الیون فور میں خاتون الاٹی کو دربدر کردیا

جمعہ 20 فروری 2015 22:54

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 20 فروری 2015ء) وزارت ہاؤسنگ نے سرکاری مکانات کی الاٹمنٹ کو ضلعی انتظامیہ کیلئے نرم کردیا‘ چیف کمشنر ذوالفقار حیدر کو الاٹ ہونے والا مکان آئی بی کے اعلیٰ آفیسر کا نکلا جبکہ اسی دفتر کے اعلیٰ عہدیدار نے سیکٹر جی الیون فور میں قبضہ کرکے خاتون الاٹی کو در بدر کردیا۔ اآن لائن معلومات کے مطابق چیف کمشنر ذوالفقار حیدر کو الاٹ ہونے والا مکان آئی بی کے آفیسر عارف ندیم کو الاٹ ہوا اور اس نے حکم امتناعی بھی حاصل کر رکھا تھا۔

مذکورہ مکان میں سابق سیکرٹری الیکشن کمشنر اشتیاق احمد کی صاحبزادی رہائش پذیر تھی اسے متبادل ایف بلاک میں مکان الاٹ کیا گیا ہے دوسری جانب ذرائع نے بتایا کہ سیکرٹری جی الیون فور کے بلاک 62 میں ایک فلیٹ پر چیف کمشنر دفتر کے عہدیدار نے قبضہ کر رکھا ہے جبکہ اس فلیٹ کی الاٹی ایک خاتون ہے جو کہ در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہے بتایا گیا ہے کہ چیف کمشنر کو مکان کی الاٹمنٹ آئین اور قانون کے مطابق کی گئی ہے جو کہ عہدہ کے لحاظ سے یہ مکان سابق سیکرٹری الیکشن کمشنر کو الاٹ تھا اس کے بعد چیف کمشنر کو الاٹ کیا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایا کہ سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد کی صاحبزادی جو کہ اسسٹنٹ کمشنر ہیں انہیں ایف ٹائپ گھر الاٹ کیا گیا ہے۔