حج کیلئے پاسپورٹ بنوانے کی خاطر درخواست گزار کے پاس کارآمد قومی شناختی کارڈ ہوناضروری

ہفتہ 21 فروری 2015 17:18

حج کیلئے پاسپورٹ بنوانے کی خاطر درخواست گزار کے پاس کارآمد قومی شناختی ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21فروی 2015ء) حج پرجانے کے خواہشمند پاسپورٹ بنوانے کے لئے ابھی سے کارروائی شروع کر دیں ۔ حج درخواستیں جمع کروانے کے لئے 31مارچ 2016ء تک کار آمد پاسپورٹ یا نیا پاسپورٹ بنوانے کے لئے دی گئی درخواست کی رسید پیش کرنا لازمی ہوگا ۔

(جاری ہے)

نیا پاسپورٹ بنوانے کے لئے درخواست گزار کے پاس کارآمد قومی شناختی کارڈ ہوناضروری ہے ‘ شناختی کارڈ کی معیاد ختم ہو جا نے کی صورت میں نیا شناختی کارڈ بنوا کر ہی پاسپورٹ کے لئے درخواست جمع کروائی جا سکے گی - درخواست فارم میں متعلقہ شخص کے بلڈ گروپ ‘ اسے الرجی کرنے والی دواؤں اورکسی دیرینہ بیماری کی وجہ سے مستقل طور پر استعمال کی جانے والی ادویات کا اندراج کیا جائے گا - درخواست فارم میں موجود میڈیکل سرٹیفکیٹ پر سرکاری ‘ نیم سرکاری ‘فوجی ‘ حکومتی خود مختار ادارے یا کارپوریشن کے ڈاکٹر کی تصدیق کرانا ضروری ہو گا -پرائیوٹ ڈاکٹر کا تصدیق کردہ میڈیکل سرٹیفکیٹ قابل قبول نہیں ہو گا۔

متعلقہ عنوان :