وزیر اعظم کی ہدایت پر وفاقی وزیر رانا تنویر حسین 6روزہ دورہ پر ایران اور عرب عمارات روانہ،

پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں بھارت ملوث ہے ، اسلامی ممالک سمیت دنیا بھر کو ثبوت فراہم کیے جائیں گے ، افغانستان کے راستے بھارت نے بلوچستان سمیت پورے پاکستان میں دہشت گردی کی ہے ‘ وفاقی وزیر دفاعی پیداوار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

ہفتہ 21 فروری 2015 21:30

مریدکے (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21 فروری 2015ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف کی ہدایت پر وفاقی وزیر دفاعی پیداوار سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین 6روزہ دورہ پر ایران اور عرب عمارات روانہ ہو گئے ۔ دورہ پر روانگی سے قبل مارکیٹ کمیٹی مریدکے کے چیئرمین و مسلم لیگ (ن) ضلع شیخو پورہ کے سینئر نائب صدر چوہدری خضر رازاق ریحان اور مسلم لیگ لائرز فورم تحصیل فیروز والہ کے صدر چوہدری اورنگزیب ریحان ایڈوکیٹ کے ہمراہ اپنی رہائش گاہ پیر سید سرور بخاری اور حافظ زکا ء اللہ سندھو کی قیادت میں متحدہ پریس کلب کے وفد سے گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات میں بھارت ملوث ہے ، اسکے کے چہرے کو بے نقاب کرنے کے لئے اسلامی ممالک سمیت دنیا بھر کو ثبوت فراہم کیئے جائیں گے اسی سلسلہ میں وہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی ہدایت پر ایران اور عرب امارات کا چھ روزہ دورہ کرنے چلے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کیخلاف دہشت گردی کی آڑ میں جو جنگ شرو ع کر رکھی ہے اسکے ناقبل تردید ثبوت پہلے بھارت اور امریکہ کو فراہم کیے مگر بھارت اپنی حرکتوں سے با زنہ آیا اب وقت آگیا ہے کہ بھارت کا چہرہ دنیا بھر کے سامنے ننگا کیا جائے اور اسے ہر محاظ پر جواب دیا جائے ۔ رانا تنویر حسین نے کہا کہ مودی اگر یہ سمجھے کہ وہ پاکستان کے خلاف غیر اعلانیہ جنگ شروع کر کے محفوظ رہے گا تو یہ اسکی بھول ہے ،پاکستان کی فوج اور غیور عوام اسکا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے پاکستان نے ہمیشہ دوستی کا ہاتھ بڑھایا مگر مودی نے اسکا جواب دہشت گردی کے زریعے دیا اب اسنے جو کچھ کیا ہے اسے بھگتنے کے لیئے تیار ہو جائے ۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کے راستے بھارت نے بلوچستان سمیت پورے پاکستان میں دہشت گردی کی ہے اس سلسلہ میں افغان صدر نے نہ صر ف ہمارہ موقف تسلیم کیا ہے بلکہ دہشت گردی کے خاتمہ اور بھارت کی سرگرمیوں کے لئے روک تھام پر تعاون کی یقین دھانی کرائی ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدائت پر اسلامی ممالک سمیت تمام ممالک کو اگاہ کیا جارہا ہے کہ جب تک کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہو گا بھارت پاکستان سمیت ہمسایہ ممالک سے شرارت ختم نہیں کرے گا خطے کا امن خطرے میں رہے گا ۔

پاکستان نے دنیا سے دہشت گردی کے خاتمہ کے لیئے امریکہ سے بھی زیادہ قیمت اداد کی ہے اسکے معصوم بچوں بہادر افواج اور غیور عوام نے خون کا نذرانہ دیا ہے امریکہ کو بھی چہایے ،بھارت کی حوصلہ شکنی کرے اور اسے سمجھائے پاکستان نہ صرف اپنادفاع کر سکتا ہے بلکہ بھارت کو جواب بھی دے سکتا ہے کیونکہ اسکے بہادر فوج عوام اور حکومت دہشت گردی کے خاتمہ اور بھارت کو جواب دینے کے لئیایک ہو چکے ہیں ۔