شاہدرہ ٹاؤن میں 14سالہ لڑکا مبینہ زیادتی کے بعد قتل ، وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لے لیا
14سالہ سلمان شاہ کو اغواء کے بعد مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا گیا ،لاش پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل نشتر کالونی میں 32سالہ شخص زیادہ شراب پینے سے جاں بحق ، جوہر ٹاؤن سے سوٹ کیس میں بند نامعلوم شخص کی لاش برآم
پیر 23 فروری 2015 17:24
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23فروی 2015ء) صوبائی دارلحکومت کے علاقہ شاہدرہ ٹاؤن میں 14سالہ لڑکے کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا ۔ پولیس کے مطابق واقعہ شاہدرہ ٹاؤن کی پراچہ کالونی میں پیش آیا جہاں اغواء کے بعد 14سالہ لڑکے سلمان شاہ کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا گیا ہے ۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش قبضے میں لیکر پوسٹمارٹم کے لئے میو ہسپتال بھجوا کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔
وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے شاہدرہ ٹاؤن میں 14سالہ بچے کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشز سے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔ اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ سفاک ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے اور انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاندان کی ہر ممکن مدد کی جائے گی اور انصاف کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں گے ۔
دوسری جانب لاہور کے علاقہ نشتر کالونی میں ایک 32سالہ شخص احمد حسن زیادہ شراب پینے سے جاں بحق ہو گیا ۔ پولیس کے مطابق مقتول جعلی شراب پینے سے جاں بحق ہوا ہے جس کی لاش کو پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ جوہر ٹاؤن میں ڈاکٹرز ہسپتال کے قریب سے سوٹ کیس میں بند ایک نامعلوم شخص لاش بھی برآمد ہوئی ہے ۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹمارٹم کے لئے بھجوا دیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.