صوفیا ء ، اولیاء ، فقراء اور مذہبی پیشواؤں کی ذمہ داری ہے کہ وہ انتہا پسندی ، فرقہ واریت اور شدت پسندی جیسے ر جحان پر قابو پانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں، سردار محمد یعقوب خان
پیر 23 فروری 2015 23:19
راولپنڈی ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 23 فروری 2015ء) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار محمد یعقوب خان نے گزشتہ روز یہاں چکری روڈ دھمیال میں واقع پیر صوفی محمد حسین محی الدین قادری قلندری کے آستانے پر جا کر ان سے ملاقات کی ۔ اور اکے ساتھ روحانیت ، شدت پسندی ، اور انتہاء پسندی جیسے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ صدر آزاد کشمیر نے پیر صوفی محمد حسین محی الدین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوفیا ء ، اولیاء ، فقراء اور مذہبی پیشواؤں کی ذمہ داری ہے کہ وہ انتہا پسندی ، فرقہ واریت اور شدت پسندی جیسے ر جحان پر قابو پانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں ۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں امن و امان کی بہتری کے لیے حکومت کے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد میں معاشرے کے ہر طبقے کی ذمہ داری ہے کہ وہ حکومت کے ساتھ تعاون کرے ۔(جاری ہے)
صدر آزاد کشمیر نے پیر محمد حسین کی روحانی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ روحانیت کے ساتھ ساتھ معاشرے کی اصلاح کے لیے بھی سر گرم ہوں۔ اور لوگوں کو اچھے برُے کی تمیز کرائیں۔
انہوں نے کہا کہ میرے حلقہ انتخاب میں آپ کی گہرا اثر و سوخ ہے اور امید ہے کہ آپ حلقے میں ہونے والی تعمیر و ترقی سے روشناس کرائیں گے۔ اس موقع پر صوفی محمد حسین نے کہا کہ روحانیت کا اسلام کی فروغ میں اہم کردار ہے ۔ روحانیت پر یقین رکھنے والے کبھی انتہا پسندی اور شدت پسندی کا شکار نہیں ہوتے ۔ انہوں نے صدر آزاد کشمیر کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر کے پولیٹیکل کوآرڈینیٹر سردار حافظ صغیر بھی موجود تھے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.