رواں مالی سال جولائی تا جنوری؛خام تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی سے پاکستان کو 1ارب 23کروڑ ڈالر کا فائدہ
منگل 24 فروری 2015 16:40
کراچی(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔24 فروری 2015) خام تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی سے پاکستان کو رواں مالی سال اب تک 1ارب 23کروڑ ڈالر کا فائدہ ہوچکا ہے۔پاکستان بیورو شماریات سے جاری اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے جنوری 2015 تک پٹرولیم گروپ کی درآمدات 14.06فیصد کی کمی سے 7ارب50کروڑ 70لاکھ 98 ہزار ڈالر رہیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 8ارب73کروڑ 53لاکھ 70 ہزار ڈالر تک پہنچ گئی تھیں، اس طرح ان 7ماہ میں پاکستان کو پٹرولیم درآمدات میں 14فیصد کمی کی وجہ سے 1ارب 22 کروڑ 82 لاکھ 72 ہزار ڈالر کا فائدہ ہوا۔
اس دوران پاکستان کی جی ایس پی پلس ٹیکسٹائل ایکسپورٹ توانائی کے شدید بحران کے باوجود 1فیصد کے اضافے سے 8 ارب 9 کروڑ 61 لاکھ 24 ہزار ڈالر تک پہنچ گئی جو جی ایس پی پلس کے مثبت اثرات کی ممکنہ عکاسی ہے جبکہ اشیائے خوراک میں 4.09فیصد، پٹرولیم گروپ کی برآمدات میں 11.10فیصد اور دیگر مینوفیکچرنگ سیکٹرز کی ایکسپورٹ میں 15.10 فیصد کمی ہوئی جبکہ فٹ ویئر کی ایکسپورٹ 23.18فیصد کے اضافے سے 7کروڑ 73 لاکھ 47ہزار ڈالر تک پہنچ گئی تاہم انجینئرنگ گڈز، جیولری، سیمنٹ اور گڑو گڑ کی مصنوعات کی برآمدات میں کمی ہوئی۔(جاری ہے)
مزید تجارتی خبریں
-
مرکزی بینک نے شرح سود برقراررکھ کرکاروباری برادری کومایوس کیا ہے،میاں زاہد حسین
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا
-
سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
-
ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی
-
اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول
-
کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 298 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار993پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے کلو کمی
-
پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.