بیگم ذکیہ شاہنوازر نے 75مستحق خواتین میں15ہزار روپے فی کس جہیز فنڈ تقسیم کئے
منگل 24 فروری 2015 23:09
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 فروری 2015ء ) وزیر بہبود آبادی پنجاب بیگم ذکیہ شاہنوازر نے یہاں75مستحق خواتین میں15ہزار روپے فی کس جہیز فنڈ تقسیم کئے۔ حکومت پنجاب کی ہدایت پر محکمہ اوقاف نے 11لاکھ 25ہزار روپے کی گرانٹ جہیزفنڈ کے لیے مختص کر رکھی ہے جو ہر ماہ مستحق خواتین میں15ہزار فی کس کے حساب سے تقسیم کی جاتی ہے۔
(جاری ہے)
بیگم ذکیہ شاہنواز نے جہیز فنڈ کمیٹی کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جہیز فنڈ کمیٹی کا اجلاس ہر ماہ منعقد کیاجاتاہے جس میں جہیز فنڈ کے لیے درخواستیں وصول کی جاتی ہیں اور کمیٹی کے تمام اراکین میں جہیز فنڈ فارم تقسیم کئے جاتے ہیں۔
کمیٹی کے اراکین انٹرویو اور تحقیقات کرنے کے بعد صرف مستحق اور نادار خواتین میں ماہانہ بنیاد پر امدادی چیک تقسیم کرتے ہیں تاکہ وہ اپنی بچیوں کی شادی کے لیے ضروری اشیاء خرید سکیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جہیز فنڈ کمیٹی کا بنیاد مقصد یہ ہے کہ نادار ضرورت مند خواتین کو اپنی بیٹیوں کی شادی کے لیے خاطر خواہ امداد مل سکے۔ اس کمیٹی کے ممبران میں مسز نسیم طارق، غزالہ سعد رفیق، مسز سہیل ضیا بٹ، مسز نفیسہ امین کے علاوہ داتا دربار کے ایڈمنسٹریٹر راشد احمد خان شامل ہیں۔مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.