پشاور ‘ غیر قانونی طور پر مقیم افغان پناہ گزینوں کیخلاف 35 سالوں میں پہلی مرتبہ بڑے پیمانے پر کارروائیاں شروع
بدھ 25 فروری 2015 12:42
پشاور (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔25 فروری 2015) صوبے خیبر پختونخواہ کے دارالحکومت پشاور میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان پناہ گزینوں کے خلاف 35 سالوں میں پہلی مرتبہ پولیس نے بڑے پیمانے پر کارروائیاں شروع کی ہیں۔نیشنل ایکشن پلان کے تحت پشاور میں رہنے والے ہر شہری کا حکومتی ادارے کے پاس اندراج ہونا صروری ہے۔پولیس نے پشاور سے 2100 سے زیادہ غیر قانونی طور پر مقیم افغانیوں کوگرفتار کر کے واپس افغانستان بھیجا پشاور کے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ڈاکٹر میاں سعید کا کہنا ہے کہ غیر قانونی طور پر مقیم افغانیوں کے خلاف کارروائی جاری ہے۔
پشاور کے آرمی پبلک سکول پر حملے کے بعد پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغانیوں کے لیے یہ زمین تنگ کر دی گئی ہے۔پشاور سے روزانہ 15 سے 20 بڑی بسیں اور بڑی تعداد میں چھوٹی گاڑیاں افغانستان جاتی ہیں جبکہ افغانستان سے زیادہ ترگاڑیاں خالی واپس آتی ہیں۔(جاری ہے)
بی بی سی کے مطابق پشاور میں جمرود روڈ پر واقع افغانستان جانے والی گاڑیوں کے اڈے پر موجود افغانیوں نے بتایا کہ پولیس انھیں بہت تنگ کرتی ہے۔
ایک افغان شہری نور سلام نے کہاکہ پاکستان میں نہ صرف غیر قانونی طور پر مقیم افغانیوں کو تنگ کیا جاتا ہے بلکہ جو افغانی قانونی طور پر پاکستان میں رہائش پزیر ہیں یا افغانستان سے سفری دستاویزات کے ساتھ پشاور علاج کے لیے آتے ہیں ان سے بھی پوچھ گچھ کی جاتی ہے۔خیبر پختونخوا میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران مشتبہ افراد کے علاوہ غیر قانونی طور پر مقیم افغانیوں کو بھی گرفتار کیا جا رہا ہے۔پشاور کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جا رہے ہیں جبکہ شہر میں ناکے بھی لگائے گئے ہیں۔پشاور کے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ڈاکٹر میاں سعید نے بتایا کہ اس آپریشن میں اب تک پشاور سے2100 سے زائد افغان شہریوں کو گرفتار کرکے انھیں عدالت کے ذریعے واپس افغانستان بھیجا گیا ہے۔انھوں نے کہا کہ تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ مختلف جرائم میں ان افغان شہریوں کا ہاتھ ہوتا ہے اس کے علاوہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی غیر ملکیوں کے لیے قانون ہے کہ کسی کو ملک میں اندراج کے بغیر رہنے کی اجازت نہیں ہوتی اور یہ قانون افغانیوں پر بھی لاگو ہوتا ہے۔اقوام متحدہ کے مظابق گذشتہ ڈیڑھ ماہ میں ساڑھے پانچ ہزار سے زیادہ ایسے افغان بھی واپس وطن گئے ہیں جن کے پاس یہاں رہنے کے دستاویزات موجود تھے پاکستان نے سرد جنگ اور طالبان دور میں افغانستان سے آنے والے لاکھوں مہاجرین کو پناہ دی تھی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، گیٹس فائونڈیشن کیساتھ مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات،تجارت اور اقتصادی امور کے فروغ پر اتفاق
-
تحریک انصاف یوم تاسیس ریلی کیس: عمرایوب ‘گوہر خان، عامر ڈوگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
کراچی کے بجلی صارفین پر یکمشت اربوں روپے کا بوجھ ڈالنے کی تیاری
-
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ‘آج پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی آخری قسط جاری کرنے کی منظوری دیئے جانے کا امکان
-
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری غیرآئینی ہے؟آئین میں نائب وزیراعظم کا کوئی عہدہ نہیں.آئینی ماہرین
-
سیاسی جماعتوں سے بات چیت ہونی چاہیے‘ مذاکرات کا مطلب پاور شئیرنگ نہیں، بیرسٹر گوہر
-
وفاقی وزیر داخلہ کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹائون کا دورہ ، غیر تسلی بخش جوابات پر ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوعہدوں سے ہٹانے کے احکامات
-
سعودی عرب کی پاکستان کو مزید سرمایہ کاری کی یقین دہانی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.