پاکستان اسٹیل ملزکے ملازمین کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی ،سندھ ہائی کورٹ نے سی ای او اسٹیل ملز اور دیگر کونوٹسز جاری کردیئے
بدھ 25 فروری 2015 19:23
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 فروری 2015ء) پاکستان اسٹیل ملز کے 16ہزار ملازمین کو چار ماہ کی تنخواہوں ،ریٹائرڈ ملازمین کو گریجویٹی اور ملازمین کو پروانڈنٹ فنڈ کی عدم ادائیگی پر سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں قائم دو رکنی بنچ نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سی ای او پاکستان اسٹیل ،وفاقی سیکرٹری خزانہ ،وفاقی سیکرٹری پیداوار ،چیف فنانس آفیسر اسٹیل مل ،سیکرٹری پروانڈنٹ فنڈ ترسٹ اور سیکرٹری گریجویٹی ٹرسٹ کو 18مارچ کو ذاتی حیثیت سے طلب کرلیا ہے ۔
پاکستان اسٹیل ملز کے 16ہزار ملازمین کو تنخواہوں اور ریٹائرڈ و وفات یافتہ ملازمین کو پروانڈنٹ فنڈز اور گریجویٹی کی عدم ادائیگی کے خلاف انصاف لیبر یونین کے چیئرمین چوہدری محمد افضل ،جسٹس ہیلپ لائن کے ندیم شیخ ،مزدور رہنما ریحان شاہ کی جانب سے دائر آئینی درخواست کی سماعت جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس شوکت علی میمن پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.