این اے 122‘ مبینہ دھاندلی انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق کیلئے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ ،4مارچ کو سنایا جائیگا
ووٹرز کے انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق نادرا سے کرائے جانے کی ضرورت نہیں‘ انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق کیلئے عمران خان کی نئی درخواست تاخیری حربہ ، انہیں کچھ نہیں ملے گا‘ وکیل ایاز صادق کے دلائل اور میڈیا سے گفتگو غیرمعیاری روشنائی دھاندلی کا باعث بنی ، نادرا سے نشان انگوٹھا کی تصدیق سے مزید شواہد سامنے آئینگے‘ وکیل عمران خان
جمعہ 27 فروری 2015 17:31
لاہور(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔27 فروری 2015) الیکشن ٹریبونل نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122میں مبینہ دھاندلی سے متعلق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق کے لئے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا جو 4مارچ کو سنایا جائے گا۔ گزشتہ روز قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122میں مبینہ دھاندلی سے متعلق عمران خان کی درخواست پر الیکشن ٹربیونل کے جج کاظم علی ملک نے کیس کی سماعت کی ۔
اس موقع پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے وکلا ء کی جانب سے جواب الجواب داخل کرایا گیا جس میں استدعا کی گئی کہ ووٹرز کے انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق نادرا سے کرائی جائے۔ اس موقع پرحتمی بحث کے دوران اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے وکلا ء نے موقف اختیار کیا کہ مقناطیسی سیاہی سے متعلق الیکشن کمیشن پہلے ہی کہہ چکا ہے کہ وہ ناقص تھی اس لئے ووٹرز کے انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق نادرا سے کرائے جانے کی ضرورت نہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.