قومی مفادات کا تحفظ ہی سفیر کی ذمہ داری ہوتی ہے ،روشن پاکستان پارٹی
جمعہ 27 فروری 2015 17:50
کراچی ( اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔27 فروری 2015) اقوام متحدہ میں پاکستان کی پہلی خاتون سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی کو اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے تنظیم محب وطن روشن پاکستان کے چیئرمین امیر پٹی ‘ سینئر وائس چیئرمین فاروق کمال ‘ وائس چیئرمین اسلم خان ‘ یونس سایانی‘ صدر سلیمان راجپوت ‘ جنرل سیکریٹری راجہ محمد انور ویڈوکیٹ ‘ فائنانس سیکریٹری اقبال ٹائیگر ‘ اقبال چاند ‘ میڈم انیتا اور تبسم ناز نے کہا کہ پاکستان کے مفادات اور خطے میں امن کے تحفظ کی ذمہ داری ڈاکٹر ملیحہ لودھی کے کاندھوں پر آن پڑی ہے اسلئے اب انہیں جہاں افغانستان و طالبان مسائل کے حل کے حوالے سے اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا وہیں دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی خدمات و قربانیوں کے حوالے سے بھی اقوام متحدہ اور اقوام عالم کو آگہی فراہم کرنی ہوگی جبکہ پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کے خاتمے اور خطے میں پائیدار امن کیلئے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کو یقینی بنوانے کیلئے بھی مثبت پیشرفت کی ضرورت ہوگی جبکہ ریاست جونا گڑھ کی بھارتی تسلط سے آزادی و پاکستان کے ساتھ الحاق کیلئے اپنا دیانتدارانہ کرداربھی ادا کرنا ہوگا کیونکہ یہی پاکستان کے عوام ‘ خطے کے امن اور اقوام عالم کے حق میں ہے اسلئے تنظیم محب وطن روشن پاکستان ڈاکٹر ملیحہ لودھی کی کامیابی کیلئے دعا گو ہے اور اپنے ہر طرح کے تعاون کی پیشکش کرتی ہے ۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
-
الیکشن کمیشن، ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
9 مئی کیس، بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر وکلاء کے دلائل طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.