امن مذاکرات کیلئے پاکستان، سعودی عرب، دوحہ میں سے کسی ایک ملک میں مذاکرات پر راضی ہیں، افغان طالبان
جمعہ 27 فروری 2015 19:03
پشاور( رحمت اللہ شباب ۔اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27فروری۔2015ء) افغانی طالبان کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ امن مذاکرات کیلئے انہوں نے پاکستان ، سعودی عرب اور دو حہ میں سے کسی ایک ملک میں مذاکرات پر رضامندی کا اظہار کیا ہے تاہم واضح کیا ہے کہ امریکہ کی موجودگی میں کسی طور مذاکرات نہیں ہو نگے ۔ میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ ایک نامعلوم مقام سے سابق طالبان شوری کے رکن اور ملاعمر کے قریبی ساتھی مولوی عبدالولی تبسم نے ٹیلی فون پر مذاکرات کی تصدیق کرتے ہو ئے بتا یا کہ افغان حکومت کے ساتھ مذکرات پر طالبان رہنماء رضامند ہیں تاہم امریکہ کی موجودگی میں کسی طور مذکرات نہیں ہو سکتے ۔
ہم امریکہ کے ساتھ نہیں بلکہ افغان حکومت سے مذاکرات کرینگے اور اگر امریکی افغانستان چھو ڑ کر چلے گئے تو ہم افغان حکومت میں شمولیت پر بھی غور کر سکتے ہیں ۔(جاری ہے)
انہوں نے یہ بھی بتا یا کہ مذاکرات کیلئے تین افراد کے نام تجویز کئے گئے ہیں تاہم ابھی تک ان کے نام صیغئہ راز میں رکھے جا رہے ہیں ۔ مولوی تبسم کا کہنا تھا کہ اتنا بتا دوں کہ وہ نہ تو طالبان ہیں اور نہی وہ افغانستان میں ہیں بلکہ خلیجی ممالک میں موجود ہیں جن کو مذاکرات کیلئے مکمل اختیارات دئے گئے ہیں ۔
جب ان سے سوال کیا گیا کہ ایا مذاکرات امریکہ کی افغانستان سے واپسی کے بعد ہو نگے تو انہوں نے جواب دیا کہ مذاکرات کا عمل ایک طویل سلسلہ ہے اور اس کے مکمل ہو نے میں مہینے اور سال لگ سکتے ہیں ۔ البتہ ان کو کہنا تھا کہ ممکنہ طور پر مذکرات مارچ کے اخری ہفتے ہیں ہی شروع ہو سکتے ہیں ۔مولوی تبسم نے بتا یا کہ یہ اب افغان حکومت پر منحصر ہے کہ وہ کس طرح مذاکرات کیلئے ایک پر امن اور خوشگوار ماحول مہیا کر تی ہے اور یہ کہ کہاں پر ۔ مولوی کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر ان مذاکرات کے نیتجے میں افغانستان میں امن قائم ہو جا ئے گا تو اس کے پاکستان پر بھی بہت دور رس اثرات پڑے گے اور پورے خطے میں امن کے قیام میں مدد گا رثابت ہو سکتے ہیں ۔مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.