قائدآباد،سپریم کورٹ نے این اے 69 سے ملک عذیر خان کیخلاف الیکشن دھاندلی کی درخواست سماعت کیلئے منظور کر لی اور فریقین کو سمن جاری

ہفتہ 28 فروری 2015 20:56

قائدآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28فروری۔2015ء) سپریم آف پاکستان کے تین رکنی بینچ نے حلقہ این اے 69 سے مسلم لیگ ن کے ایم این اے ملک عذیر خان کیخلاف الیکشن دھاندلی کی درخواست سماعت کیلئے منظور کر لی اور فریقین کو سمن جاری کر دیئے۔ تین رکنی بنچ کے سربراہ جسٹس ثاقب نثار ہونگے جبکہ دو ممبران میں جسٹس ملک عمر عطاء بندیال اور جسٹس اعجاز فضل خان شامل ہیں۔

(جاری ہے)

تین رکنی بنچ نے ملک عمر اسلم اعوان کی درخواست پر ملک عذیر خان کو سمن جاری کئے ہیں۔ اپیلانٹ عمر اسلم اعوان نے درخواست میں مئوقف اختیار کیا گیا ہے کہ حلقہ این اے 69 میں 23 جنوری 2014 ء کو ہونیوالے ضمنی الیکشن میں اسے دھاندلی سے ہرایا گیا۔واضح رہے کہ الیکشن ٹربیونل فیصل آباد کے جج رشید محبوبی نے عمر اسلم کی انتخابی عذرداری کو خارج کر دیا تھا جو اب سپریم کورٹ آف پاکستان کے تین رکنی بنچ نے سماعت کیلئے منظور کر لی ہے۔

متعلقہ عنوان :