راولپنڈی ،جماعت الدعوة کے کارکن وال چاکنگ کرتے ہوئے گرفتار‘ ہر ایک کو 25‘25 ہزار روپے جرمانہ
پیر 2 مارچ 2015 13:27
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02مارچ۔2015ء) راولپنڈی پولیس نے وال چاکنگ کرنے والے جماعت الدعوة کے دو کارکنوں کو گرفتار کرلیا بعدازاں ٹرائل کورٹ نے ان پر فرد جرم عائد کردی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے ان افراد کی شناخت محمد طیب راشد اور عبدالرحمن کے نام سے کرلی ہے اور ان کا تعلق اسلام آباد سے ہے۔
(جاری ہے)
دونوں افراد کو بعدازاں خصوصی جج کی عدالت میں پیش کیا گیا اور ان میں سے ہر ایک کو 25‘ 25 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔
بینکوں کی بندش کی وجہ سے وہ رقم کا بندوبست نہ کرسکے اسلئے انہیں اڈیالہ جیل بھجوادیا گیا۔ ایس آئی شوکت حسین کا کہنا ہے کہ دونوں ملزموں کو رقم جمع کرانے کے بعد چھوڑ دیا جائے گا۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کی تحت پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ وال چاکنگ کرنے والے افراد کیخلاف مقدمہ درج کریں اور دو دن کے اندر سپیڈی ٹرائل کورٹ میں چالان جمع کروائیں۔مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.