تھائی لینڈ کے وفد کے انوسٹمنٹ بورڈ پنجاب کے حکام سے مذاکرات ،
تھائی لینڈ آٹو موبائل انڈسٹری ، فوڈ پراسیسنگ اور پیکیجنگ ٹیکنالوجی میں مہارت رکھتا ہے‘ سری پورن نرگسا، انوسٹمنٹ بورڈ کی تھائی وفد کو اپنے ادارے کی طرف سے سرمایہ کاروں کو دی جانے والی سہولیات سے متعلق بریفنگ
پیر 2 مارچ 2015 19:51
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔2مارچ۔2015ء ) تھائی لینڈ بورڈ آف انوسٹمنٹ کے 8 رکنی وفد نے پنجاب بورڈ آف انوسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے ہیڈ آفس میں تھائی لینڈ اور پاکستان کے درمیان سرمایہ کاری اور تجارت کے فروغ کے حوالے سے انوسٹمنٹ بورڈ پنجاب کے حکام سے مذاکرات کئے ۔
(جاری ہے)
تھائی لینڈ انوسٹمنٹ بورڈ کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر مس سری پورن نرگسا نے اس موقع پر بتایا کہ تھائی لینڈ آٹو موبائل انڈسٹری ، فوڈ پراسیسنگ اور پیکیجنگ ٹیکنالوجی میں مہارت رکھتا ہے اور ان شعبوں میں پاکستان میں سرمایہ کاری کا فروغ ممکن ہے ۔
انہوں نے کہا کہ تھائی لینڈ بورڈ آف انوسٹمنٹ اور پنجاب انوسٹمنٹ بورڈ انفارمیشن کے تبادلے اور دیگر کئی شعبوں میں روابط کے ذریعے باہمی سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کر سکتے ہیں ۔ڈائریکٹر جنرل انوسٹمنٹ بورڈ پنجاب مس لبنیٰ پٹھان نے تھائی وفد کے ارکان کو مئی 2015 ء میں انوسٹمنٹ بورڈ کے زیر اہتمام ہونے والی انوسٹمنٹ کانفرنس میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے اپنے ادارے کی طرف سے سرمایہ کاروں کو دی جانے والی سہولیات کے متعلق آگاہ کیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.