پنجاب کے 16 سرکاری محکموں کی کرپشن پر عوامی تحریک کے مرکزی میڈیا سیل کا وائٹ پیپرجاری
5 ہزار ملین روپے کے اخراجات کا ریکارڈ غائب ، 14ارب کی زائد ادائیگیاں،ایل ڈی اے سٹی فراڈ اور چنیوٹ ذخائر پر حقائق نامہ جاری کرنے کا اعلان ، ایل ڈی اے سٹی کیلئے بندوق کے زورپر مالکان سے 3 ہزار مرلہ کے حساب سے زمین چھینی جارہی ہے‘ وائٹ پیپر
پیر 2 مارچ 2015 21:34
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔2مارچ۔2015ء) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی میڈیا سیل نے پنجاب میں سرکاری محکموں کی حد سے متجاوز کرپشن اور بے ضابطگیوں پر وائٹ پیپر جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آڈیٹر جنرل پاکستان نے اپنی 2014 ء کی رپورٹ میں پنجاب کے سرکاری محکموں کی کرپشن اور لاقانونیت میں اضافہ کی تصدیق اور بے ضابطگیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
آڈیٹر جنرل کی رپورٹ جو 444 صفحات پر مشتمل ہے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پنجاب کے 16 سرکاری محکموں نے 195 ملین کے ایسے اخراجات کیے جن کا انہیں سرے سے کوئی اختیار نہیں تھا اور نہ ہی ان اخراجات کی ضرورت تھی، رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ اخراجات چیک اینڈ بیلنس کے نظام کے فقدان کی نشاندہی کرتے ہیں،آڈیٹر جنرل پاکستان کی مذکورہ رپورٹ کے مطابق پنجاب کے 16 محکمے 5349 ملین روپے کے اخراجات کا آڈیٹر جنرل پاکستان کو ریکارڈ پیش کرنے میں ناکام رہے، پنجاب حکومت کی فنانشل مس مینجمنٹ پر حقائق نامہ پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق عباسی، مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور کی سرپرستی میں تیار کیا گیا، عوامی تحریک کے رہنماؤں نے پنجاب میں لاقانونیت، فنانشل مس مینجمنٹ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پانی سے کار چلانے والے آغا وقار نے قوم کو ایک بار جب کہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے بار بار صوبہ کے عوام کو بے وقوف بنایا، بے وقوف بنانے کا تازہ ترین واقعہ چنیوٹ ذخائر کی دریافت کا اعلان ہے، اس حوالے سے دستاویزی حقائق پر مبنی معلومات چند روز میں قوم کے سامنے لائی جائینگی، مرکزی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ پنجاب میں 7سال سے جاری ”ون میں شو “کی وجہ سے پنجاب کا ہر محکمہ برباد ہو چکا ہے، اس تباہی کی تصدیق اب سرکاری دستاویز سے ہورہی ہے، وائٹ پیپر میں بتایا گیا ہے کہ 27 فروری کو اینٹی کرپشن پنجاب نے ایک رپورٹ میں انکشاف کیا کہ مالی کرپشن میں پولیس نمبر ون اور تعلیم کا محکمہ نمبر 2 پر ہے اور ان دونوں محکموں کو وزیراعلیٰ پنجاب اپنے اصلاحاتی ایجنڈے پر سرفہرست بتاتے ہیں، عوامی تحریک کے وائٹ پیپر میں پنجاب کے سرکاری محکموں کی فنانشل مس مینجمنٹ اور کرپشن کے متعلق بتایا گیاہے کہ پنجاب حکومت کو علم ہی نہیں کہ اس نے ملکی و غیر ملکی کتنے قرضے لیے اور کتنی ادائیگی کی اور کتنے قرضے اور سود کی ادائیگی بقایا ہے؟۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.