این آر او میری سب سے بڑی غلطی تھی ، 99 ءمیں مارشل لاءنہیں لگایا : پرویز مشرف
پیر 2 مارچ 2015 21:54
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔2مارچ۔2015ء) سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ انہوں نے 1999 ءمیں کوئی مارشل لاءنہیں لگایا تھا جبکہ اس وقت ملک میں سارا نظام جوں کا توں چل رہا تھا۔جبکہ ان کے دور حکومت میں این آر او ان کی سب سے بڑی غلطی تھی۔نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں سابق صدر کا کہنا تھا کہ وہ فوج میں کمانڈو رہ چکے ہیں جبکہ اینٹ کا جواب پتھر سے دینے پر یقین رکھتے ہیں۔
لیکن ان کے دور حکومت میں این آر او کا نفاذ ان کی سب سے بڑی سیاسی غلطی تھی۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ جنرل کیانی سے ان کا کوئی اختلاف نہیں ہے تاہم جب بھی کوئی فیصلہ کیا جاتا ہے تو وہ صحیح ہوتا ہے کیونکہ وہ فیصلہ اس وقت کے حالات کے عین مطابق ہوتا ہے۔جنرل کیانی کی تعیناتی کا فیصلہ بھی اس وقت کے مطابق درست فیصلہ تھا۔(جاری ہے)
صدارت کے عہدے سے مستعفی ہونے کے حوالے سے پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ انہیں پیپلز پارٹی کی جانب سے ایسی کوئی پیشکش نہیں ہوئی کہ چوہدری برادران کو ق لیگ کی سربراہی سے ہٹا لیا جائے تو وہ صدر رہ سکتے ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ وہ موجودہ صدر کی طرح نااہل صدر نہیں رہنا چاہتے تھے اس لیے جب انہوں نے محسوس کیا تو وہ خود مستعفی ہو گئے ۔سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ افتخار چوہدری کا چیف جسٹس بننا ملک کے لیے بدقسمتی تھی جبکہ ان کے خلاف ہمارے دور حکومت میں ہی ریفرنس بھیجا گیا لیکن پھر عدلیہ تحریک کے ذریعے انہیں بحال کروا دیا گیا۔انہوں نے واضح کیا کہ افتخار چوہدری کا ساتھ دینے والے وکلاءنے بھی ان کے بحال ہونے کے بعد اپنے فیصلے کو غلط قرار دیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.