بلدیاتی انتخابات پر سندھ اور پنجاب کی حکومتیں 7سال سے جھوٹ بول رہی ہیں‘ ڈاکٹر رحیق عباسی
منگل 3 مارچ 2015 16:36
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق عباسی نے کہا ہے کہ ایسی جمہوریت کو نہیں مانتے جس میں عام آدمی کو دیوار سے لگادیا جائے ،بلدیاتی الیکشن پر سندھ اور پنجاب کی حکومتیں عوام اور عدالتوں سے 7سال سے جھوٹ بول رہی ہیں، ہم خیال جماعتوں، سول سوسائٹی ،وکلاء رہنماؤں ،سابق ناظمین ،نائب ناظمین اورکونسلرز سے ملکر احتجاجی تحریک چلانے پر غور کررہے ہیں،اس حوالے سے رابطے جاری ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز عوامی تحریک کے سوشل میڈیا کی خصوصی میٹنگ کے دوران کیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا کے ذمہ داران کو ہدایت کی کہ بلدیاتی الیکشن کے انعقاد کیلئے رائے عامہ ہموار کی جائے ۔ڈاکٹر رحیق عباسی نے کہا کہ حکمران انتخابات کی تاریخ مقرر کر کے اگلے روز منحرف ہو جاتے ہیں اور اس چوہے بلی کے کھیل میں الیکشن کمیشن بھی ملا ہوا ہے ،آئین اور عدالتوں سے مسلسل مذاق پر سپریم کورٹ وزیراعظم اور وزرائے اعلیٰ کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کرے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.