وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے عمران خان کو آصف زرداری کو فون کرنے کیلئے مجبور کیا ، زرداری کا پی ٹی آئی سے تین نشستوں کا مطالبہ
بدھ 4 مارچ 2015 13:10
اسلام آبا د( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04مارچ۔2015ء ) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کے دباؤ میں آکر سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو کے پی کے میں سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے حوالے سے ٹیلی فون کیا ، پرویز خٹک کو پیپلزپارٹی کے پی کے کے بعض رہنماؤں نے یقین دلایا تھا کہ اگر عمران خان سابق صدر آصف علی زرداری کو فون کریں تو زرداری ہارس ٹریڈنگ روکنے میں انکی مدد کریں گے ، پرویز خٹک پیپلزپارٹی کے بنے ہوئے جال میں پھنس گئے اور عمران خان کو مجبور کرکے زرداری کو فون کرادیا ، آصف زرداری نے عمران خان کے فون کے بعد پی ٹی آئی سے کے پی کے میں سینیٹ کی تین نشستوں کا مطالبہ کردیا ۔
ذرائع کے مطابق عمران خان اور تحریک انصاف کی پوری قیادت آصف علی زرداری کے اس مطالبہ پر حیران رہ گئی اور انہیں اس بات کا ادراک ہوگیا کہ ان سے زرداری کو فون کرا کر بڑا ” بلنڈر “ ہوگیا ہے جس پر صورتحال کو قابو کرنے کیلئے تحریک انصاف کے رہنماؤں کی طرف سے مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کو تنقید کا نشانہ بنا کر الزام لگایا گیا کہ وہ ہارس ٹریڈنگ روکنے میں سنجیدہ نہیں ہیں ۔(جاری ہے)
دریں اثناء ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کو شوکت خانم ہسپتال کیلئے 15 کروڑ روپے عطیہ کی پیشکش کرکے ٹکٹ کے خواہش مند شخص کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان کے اس مشہور خاندان سے ہے جس سے تعلق رکھنے والے باپ بیٹا گزشتہ 20 سالوں سے آزاد حیثیت سے سینیٹ کے امیدوار منتخب ہوتے آئے ہیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
پاکستان کو نیا آئی ایم ایف قرض پروگرام مزید سخت شرائط پر ملنے کا امکان
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.