خیبر پختونخوا‘3 ہزار سے زیادہ مدرسے، 770 رجسٹرڈ ہی نہیں، فہرستیں تیار
بدھ 4 مارچ 2015 13:22
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04مارچ۔2015ء)خیبر پختونخوا میں حکومت نے دینی مدارس کی فہرستیں تیارکر لیں جن کی تعداد تین ہزار سے زیادہ ہے ان میں 770 مدارس ایسے ہیں جو حکومت کے پاس رجسٹرڈ نہیں ہیں۔مدارس کا یہ سروے نیشنل ایکشن پلان کے تحت شروع کیا گیا ہے۔ ان فہرستوں کے مطابق خیبرپختونخواکے مدارس میں تین لاکھ تیس ہزار طلبا زیر تعلیم ہیں ان میں ساڑھے چار ہزار غیر ملکی طلبا شامل ہیں۔
ان مدارس میں سولہ ہزار کے قریب کل اساتذہ ہیں جن میں دو سو اسی غیر ملکی اساتذہ ہیں۔جنوبی ضلع بنوں میں سب سے زیادہ یعنی دو سو اکتالیس مدارس ہیں جن میں چھیاسٹھ مدارس غیر رجسٹرڈ ہیں۔پشاور میں دو سو بتیس اور ڈیرہ اسماعیل خان میں دو سو اکیس مدارس ہیں۔ان میں غیر رجسٹرڈ مدارس شامل ہیں لیکن ضلع کوہستان میں تمام بائیس مدارس رجسٹرڈ ہیں کوئی غیر رجسٹرڈ مدرسہ نہیں ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
وزیرِاعلیٰ پنجاب سے امریکی سفیر کی ملاقات
-
لاہور ہائیکورٹ کی پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو پولی تھین بیگز سے متعلق پالیسی بنانے کی ہدایت
-
جب تک سب مل کر نہیں بیٹھیں گے سیاسی عدم استحکام رہے گا،رانا ثناءاللہ
-
جہاں آمدنی ہے وہاں ٹیکس لگانا چاہئے،مفتاح اسماعیل
-
بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
پاکستان کو نیا آئی ایم ایف قرض پروگرام مزید سخت شرائط پر ملنے کا امکان
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.