ڈیرہ اسماعیل خان ‘جیل پر طالبان حملے کے دوران فرار ہونے والے مجرم کو پھول نگر پولیس نے گرفتارکر لیا
بدھ 4 مارچ 2015 13:52
پھول نگر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04مارچ۔2015ء) ڈیرہ اسماعیل خان جیل پر طالبان حملے کے دوران فرار ہونے والے مجرم کو پھول نگر پولیس نے گرفتارکر لیا ۔
(جاری ہے)
ایس ایچ او تھانہ صدر ایوب گجر نے مجرم کے بارے میں بتایا کہ گزشتہ ڈیڑھ سال قبل طالبان کی طرف سے ڈیرہ اسماعیل جیل توڑنے کی کارروائی کے دوران فرار ہونے والے قیدیوں میں قتل کے جرم میں سزا یافتہ گْل محمد ولد فیض محمد بھی تھا جس نے احساس ادارے کے حوالدار اکرام اللہ کے والد عبدالغفار کو لکی مروت میں قتل کیا تھا اور اْس کو 25 سال قید کی سزا ہوئی تھی تاہم طالبان کے جیل پر حملہ میں فرار ہونے والے قیدیوں میں یہ بھی اْس وقت فرار ہو کر پنجاب میں مختلف علاقوں میں مختصر عرصہ کیلئے رہائش پذیر ہوتا اور پھر اپنا ٹھکانہ تبدیل کر لیتا۔
گزشتہ کچھ عرصہ سے یہ پھول نگر اور اِس کے گردو نواح میں بھی تین چار بار اپنی رہائش تبدیل کر چکا ہے۔ جس پر اِس کو مشکوک جان کر پولیس نے اِس کی ریکی کی اور کنفرم ہونے پر پولیس تھانہ صدر پھول نگر نے اِس کو حراست میں لے لیا۔مزید اہم خبریں
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.