کراچی،انٹر پرینورز آرگنائزیشن کے تحت لاہور میں ریجنل میٹنگ 6 اور 7 مارچ کو ای او مجلس کے نام سے منعقد ہوگی
بدھ 4 مارچ 2015 21:46
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔4مارچ۔2015ء) دنیا کے سب سے بااثر کاروباری گروپ انٹرپرینورز آرگنائزیشن( ای او )کے تحت لاہور میں ریجنل میٹنگ 6 اور 7 مارچ 2015 کو ای او مجلس کے نام سے منعقد ہوگی۔ اس میٹنگ میں ورکشاپ، لیکچرز اور نیٹ ورکنگ کے مواقع زیر بحث ہونگے جس میں دنیا بھر سے آئے ہوئے سرمایہ دار اور علاقائی تاجرشرکت کرینگے ۔
(جاری ہے)
اس پروگرام میں دنیا کے مشہور و معروف مقررین کے ساتھ ہائی پروفائل سیشن ہوگا جس میں حنا ربا نی کھر، میاں محمد منشا، سید بابر علی، احمد خٹک، امانڈا ہوٹ، صبا گل، ڈاکٹر امجد ثاقب اور منیبہ مزاری شامل ہیں۔
ای او لاہور شاخ کے صدر ایس ایم عمران کا کہنا ہے کہ ای او دنیا بھر کے تاجروں اور سرمایہ داروں کے حقوق کی نہ صرف آواز بلند کرتا ہے بلکہ انکے مسائل حل کرنے میں انکی مدد کرتا ہے اور ایک دوسرے سے تبادلہ خیال میں اہم کردار اداکرتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ متاثر کن خیالات، موئثر سیکھنے کے عمل اور زبردست سماجی شام کے ساتھ ای او مجلس 2015 ایک دلچسپ اور بہترین ایونٹ ہوگا۔مزید اہم خبریں
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.