الیکشن کمیشن نے سندھ میں سینیٹ الیکشن کے لیے بیلٹ پیپر کی پرنٹنگ مکمل کرلی۔ سینیٹ الیکشن کے لیے دو سو زائد بیلٹ پیپر چھاپے گئے ہیں،
سینیٹ الیکشن میں سرکاری میڈیا کے علاوہ کوریج پر پابندی ہوگی ۔ سینیٹ الیکشن،تنویر ذکی،نعیم احمد اور عطاالرحمن سندھ میں پولنگ افسر ہوں گے
بدھ 4 مارچ 2015 23:06
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔4مارچ۔2015ء) سینیٹ انتخابات،الیکشن کمیشن نے سندھ اسمبلی کا کنٹرول لے لیا۔ صوبائی الیکشن کمشنر طارق قادری نے سینیٹ الیکشن کے لیے بنائے گئے پولنگ اسٹیشن کا دورہ کیا۔ سندھ میں سینیٹ کی سات نشستوں پر 11امیدواروں میں مقابلہ ہے۔ الیکشن کمیشن نے سندھ میں سینیٹ الیکشن کے لیے بیلٹ پیپر کی پرنٹنگ مکمل کرلی۔
سینیٹ الیکشن کے لیے دو سو زائد بیلٹ پیپر چھاپے گئے ہیں۔سینیٹ کی جنرل نشست کے لیے سفید رنگ کے بیلٹ پیپر چھاپے گئے ہیں۔ارکان اسمبلی کو شناختی کارڈ کے ساتھ اسمبلی کارڈ لانا لازمی ہوگا۔ امیدوار ریٹرننگ افسر کو درخواست دیکر اپنا پولنگ ایجنٹ مقرر کرسکیں گے۔ بیلٹ پیپر پر الیکشن کمیشن کے فراہم کردہ مخصوص قلم سے مارکنگ کی جاسکے گی۔(جاری ہے)
بیلٹ پیپر کے پشت پر کسی اور قلم کے استعمال پر ووٹ مسترد ہوجائے گا۔
ریٹرننگ افسر کے دستخط اور مخصوص مہر کے بغیر ووٹ کاسٹ نہیں ہوگا۔ بیلٹ پیپر پر پہلی ترجیح میں کسی امیدوار کو ووٹ نہ دینے پر ووٹ مسترد تصور ہوگا۔ بیلٹ پیپر پر امیدوار کے نام کے سامنے کوئی نشان لگانے پر ووٹ مسترد ہوگا۔ ووٹر سینیٹ کے امیدوار کو ووٹ دینے کے لیے ہندسوں میں ترجیح لکھ کر ووٹ کاسٹ کرسکیں گے۔ سینیٹ الیکشن میں سرکاری میڈیا کے علاوہ کوریج پر پابندی ہوگی ۔ سینیٹ الیکشن،تنویر ذکی،نعیم احمد اور عطاالرحمن سندھ میں پولنگ افسر ہوں گے۔ سینیٹ الیکشن میں شام چار بجے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا مرحلہ شروع ہوگا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.