سانحہ راجہ بازار سمیت اغواء برائے تاوان، قتل ، اقدا، قتل،پولیس مقابلہ، امام بارگاہ پر حملہ کرنے کے 10مقدمات کی سماعت، ایک ملزم پر فرد جرم عائد ، پولیس مزاحمت کیس میں ملوث ملزمان میں مقدمہ کی نقول تقسیم کر دیں اور 6گواہوں کا بیان قلمبند کرلیا

جمعرات 5 مارچ 2015 20:23

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔5 مارچ۔2015ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ راجہ بازار سمیت اغواء برائے تاوان، قتل ، اقدا، قتل،پولیس مقابلہ، امام بارگاہ پر حملہ کرنے کے 10مقدمات کی سماعت کرتے ہوئے ایک ملزم پر فرد جرم عائد کر دی جبکہ پولیس مزاحمت کیس میں ملوث ملزمان میں مقدمہ کی نقول تقسیم کر دیں اور 6گواہوں کا بیان قلمبند کرلیا، عدالت نے استغاثہ کے 4گواہوں کے بیان قلمبند کرکے سماعت 14مارچ تک ملتوی کر دی،تھانہ گنج منڈی میں درج امام بار گاہ پر حملہ کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم حافظ نوید کیس کی سماعت کرتے ہوئے 2گواہوں کے بیان قلمبند کرلئے اور سماعت مزید کارروائی کیلئے 25مارچ تک ملتوی کر دی،تھانہ ریس کورس میں درج پولیس مزاحمت کے مقدمہ میں ملوث ملزم محمد اشرف وغیرہ کیس کی سماعت 12مارچ تک ملتوی کر دی،تھانہ پیر ودہائی میں درج اغواء برائے تاوان کے مقدمہ میں ملوث ملزم رحیم اللہ وغیرہ کیس کی سماعت 12مارچ تک ملتوی کر دی، تھانہ ایئر پورٹ میں حساس ادارے کے سابق آفیسر کو اغواء کرکے اس کے لواحقین سے رہائی کیلئے لاکھوں روپے تاوان طلب کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزمان مسماہ شمع وغیرہ کیس کی سماعت 11مارچ تک ملتوی کر دی،تھانہ اٹک خورد میں درج پولیس مزاحمت کے مقدمہ میں ملوث ملزمان مسعود احمد وغیرہ کیس کی سماعت کرتے ہوئے ملزمان میں مقدمہ کی نقول تقسیم کر دیں اور فرد جر عائد کرنے کیلئے سماعت 25مارچ تک ملتوی کر دی،تھانہ بنی میں درج پولیس مقابلہ کے مقدمہ میں ملوث ملزمان عادل عباس کیس کی سماعت 11مارچ، تھانہ گنج منڈی میں درج سانحہ راجہ بازا ر کے مقدمہ میں ملوث ملزمان ندیم شاہ وغیرہ کیس کی سماعت مزید کارروائی کیلئے 11مارچ تک ملتوی کر دی،تھانہ نیوٹاؤن میں درج پولیس مقابلہ کے مقدمہ میں ملوث ملزمان ملک شمشیر وغیرہ کیس کی سماعت 12مارچ تک اور تھانہ کہوٹہ میں درج پولیس مزاحمت کے مقدمہ میں ملوث ملزم طاہر محمود کیس کی سماعت 18مارچ تک ملتوی کر دی