اسلام آباد،ملک بھر میں اہلسنت قتل عام کے خلاف آج احتجاج کیا جائے گا،
دارالخلافہ میں پارلیمنٹ تک احتجاجی مارچ بھی ہو گا،ڈاکٹر خادم حسین ڈھلوں
جمعرات 5 مارچ 2015 22:38
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔5 مارچ۔2015ء) ملک بھر میں اہل سنت قتل عام کے خلاف آج (جمعہ)احتجاج کیا جائے گا۔دارالخلافہ میں پارلیمنٹ تک احتجاجی مارچ کیا جائے گا۔حکومت تحفظ فراہم کرے یامستعفی ہوجائے۔ہمیشہ کی طرح یقین دہانیوں پر اعتمادنہیں کریں گے۔حکومت علماء اہل سنت کے قاتلوں کو گرفتار کرے۔ان خیالات کا اظہار مرکزی سیکرٹری جنرل اہل سنت والجماعت پاکستان ڈاکٹرخادم حسین ڈھلوں نے مرکز اہل سنت اسلام آباد میں ٹارگٹ کلنگ اور بلاجواز گرفتاریوں کے خلاف ہنگامی اجلاس طلب کرکے ذمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ آج بروز جمعہ ملک بھر میں علماء اہل سنت اور کارکنان اہل سنت کے قتل عام اور بلا جواز گرفتاریوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اور دھرنے دیے جائیں گے جبکہ وفاقی دارالحکومت میں بعدنماز جمعہ 1:00بجے لال مسجد سے پارلیمنٹ ہاؤس تک احتجاجی مارچ کیا جائے گا ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوگئی ہے اور قاتلوں کو تحفظ فراہم کررہی ہے جس سے عوام اہل سنت عدم تحفظ کا شکار ہوکر رہ گئی ہے ۔
انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ہمارے علماء اور ذمہ داران کو مناسب سیکیورٹی فراہم کی جائے ورنہ حکومت مستعفی ہوجائے ۔انہوں نے کہا کہ ہم سیکیورٹی کی بھینک نہیں مانگتے ہمیں اجازت دے دو ہم اپنا تحفظ خود کرسکتے ہیں اور قاتلوں کولگام دینا بھی جانتے ہیں۔وفاقی دارالحکومت سمیت کراچی،راولپنڈی ،پشاور،کوئٹہ میں ایک مہینہ میں اہل سنت سے تعلق رکھنے والے تین درجن سے زائد افراد کا قتل حکومت اور انتظامیہ کے منہ پر طمانچہ ہے ۔ہمارے قاتلوں کی سرپرستی کالعدم شیعہ تنظیم مجلس وحدت کے سرکردہ رہنماء راجہ ناصر عباس اور امین شہیدی کررہے ہیں جنہیں حکومت گرفتار کرنے کے بجائے فری ہینڈ دے کر نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزی کی مرتکب ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ آج کا احتجاج پہلے سے مختلف ہوگا جوکہ فقط یقین دہانیوں پر ختم نہیں کیا جائے گا بلکہ مطالبات منظور ی کی صورت میں ہی ختم ہوگا ۔انہوں نے ذمہ داران کو ہدایات جاری کیں کہ آج ملک بھر میں کارکنان اور عوام اہل سنت کو حقوق کے حصول کے لیے پر امن احتجاج کا پیغام پہنچا دیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیشہ کی طرح اس بار یقین دہانیوں پر اعتماد نہیں کریں گے ۔مطالبات نہ مانے گئے تو جیلیں بھردیں گے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ علماء اہل سنت کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے ہمیں آگاہ کیا جائے ورنہ ہم اپنی پالیسی پر غور کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
-
ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالرز ہو گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.