تنگ نظری اور انتہاپسندی کے خلاف طاہر القادری نے دلیل کی طاقت سے فتح حاصل کی ‘ علامہ سید فرحت حسین
علماء اندھے فتوؤں کی لاٹھی توڑ کر تحقیق کا رویہ اختیار کریں،اختلافات کو زحمت بنانے کی بجائے مشترکات پر اکھٹے ہوں، منہاج القرآن درس نظامی کے نصاب کو اپ ڈیٹ کر رہی ہے اور اسے معاشرے کے جدید رجحانات میں ڈھال رہی ہے‘ ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس سے خطاب
جمعرات 5 مارچ 2015 00:18
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔5 مارچ۔2015ء) منہاج القرآن علماء کونسل کے مرکزی ناظم علامہ سید فرحت حسین شاہ نے کہا ہے کہ استحکام پاکستان کیلئے آج علماء کو تحریک پاکستان والا کردار دہرانا ہو گا ۔حجروں اور خانقاہوں سے نکل کر رسم شبیری ادا کرنا ہو گی ،اختلافات کو زحمت بنانے کی بجائے مشترکات پر اکھٹے ہونا ہو گا ۔اندھے فتوؤں کی لاٹھی توڑ کر تحقیق کا رویہ اختیار کرنا ہو گا،نوجوان نسل کا مذہب پر اعتباد بحال کرنے کیلئے ضروری ہے کہ علماء قول و فعل کے تضاد کو ختم کریں ۔
تحریک منہاج القرآن نے پوری دنیا میں علم کے کلچر کو رواج دیا اور دین اسلام کی حقیقی تعلیمات کے عالمگیر فروغ پر محنت کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ میں منہاج القرآن علماء کونسل کی ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔(جاری ہے)
اس موقع پر الحاج امداد اللہ القادری،علامہ محمد حسین آزاد،علامہ میر آصف اکبر،علامہ ممتاز صدیقی،علامہ عثمان سیالوی و دیگر علماء کرام موجود تھے ۔
سید فرحت شاہ نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری نے امت مسلمہ کے وکیل ہونے کا حق ادا کر دیا ہے ۔آج ان کی فکر کو پوری دنیا میں اس لئے قبولیت مل رہی ہے کہ انہوں نے پوری امت کو ایک جسد بنانے کیلئے انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے۔تنگ نظری اور انتہاپسندی کے خلاف طاہر القادری نے دلیل کی طاقت سے فتح حاصل کی ہے ۔ان کی فکرکو فروغ دینا علماء کی ذمہ داری ہے کیونکہ طاہر القادری ذات کا نہیں اسلام کی حقیقی فکر کا دوسرا نام ہے۔انہوں نے کہاکہ علماء کا فریضہ معاشرے میں مثبت اور تعمیری قدروں کو فروغ دینا ہے ۔تحقیق اور ریسرچ کے عمل سے اعلیٰ کردار جنم لیتا ہے مگر معاشرے کی غالب اکثریت نے اس سے منہ موڑ لیا ہے جس سے تنگ نظری اور انتہا پسندی نے جنم لیا ہے ۔منہاج القرآن درس نظامی کے نصاب کو اپ ڈیٹ کر رہی ہے اور اسے معاشرے کے جدید رجحانات میں ڈھال رہی ہے۔نیا نصاب ترتیب دیتے ہوئے تقلید کے ساتھ اجتہادی اپروچ کو ملحوظ خاطر رکھا گیا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
مرضی کے ریفری کیساتھ میچ کھیلنے والے مافیا کو رفیق تارڑ اور جسٹس قیوم جیسے ججز ہی بھاتے ہیں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال کا پہلا دورہ،ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح،نیا آئی سی یونٹ بنانے کا اعلان
-
رواں ماہ کے دوران چوتھی مرتبہ ملک میں گیس کے نئے ذخائر دریافت
-
صدرمملکت سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات ، مختلف امورپر تابدلہ خیال
-
مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے، ا ٓگے چل کر مہنگائی میں مزید کمی ہوگی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.