الیکشن ٹریبونل نے این اے 125 کے انتخابی ریکارڈ کی نادرا سے تصدیق بارے درخواست کا فیصلہ 10 مارچ تک ملتوی کردیا
ہفتہ 7 مارچ 2015 16:48
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07مارچ۔2015ء ) الیکشن ٹریبونل نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 125 کے انتخابی ریکارڈ کی نادرا سے تصدیق سے متعلق درخواست کا فیصلہ 10 مارچ تک موخر کردیا۔الیکشن ٹریبونل میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 125 پر مبینہ دھاندلی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔
(جاری ہے)
سماعت کے دوران تحریک انصاف کے امیدوار حامد خان کی جانب سے موقف اختیار کیا کہ این اے 125 میں بڑے پیمانے پر جعلی ووٹ کاسٹ اور نتائج تبدیل کئے گئے، اس حوالے سے چند پولنگ اسٹیشنز کے ریکارڈ کی تصدیق نادرا سے کرائی گئی اور تحقیقات کے بعد دھاندلی بھی سامنے آئی لہذا پورے حلقے کے ریکارڈ کی نادرا سے تصدیق کرائی جائے۔
خواجہ سعد رفیق کے وکیل نے جوابی دلائل میں کہا کہ دھاندلی کے الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں۔ نادرا نے جن پولنگ اسٹیشنز کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی اس میں کہیں بھی دھاندلی کے شواہد نہیں ملے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ 10مارچ تک موخر کردیا۔واضح رہے کہ این اے 125 پر مسلم لیگ (ن) کے خواجہ سعد رفیق نے تحریک انصاف کے حامد خان کو شکست دی تھی۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.