وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت کے منصوبے کوجلد مکمل کرنیکا حکم دیدیا
تعمیراتی کام کی مانیٹرنگ کے لئے ڈپٹی اسپیکر کی سربراہی میں کمیٹی بھی قائم ،ہر ماہ اجلاس ہوگا
اتوار 8 مارچ 2015 16:10
لاہور( (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ۔2015ء) )وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت کے منصوبے کوجلد مکمل کرنے کا حکم دیدیا، تعمیراتی کام کی مانیٹرنگ کے لئے ڈپٹی اسپیکر کی سربراہی میں کمیٹی بھی قائم کر دی گئی۔
(جاری ہے)
پنجاب اسمبلی کی عمارت جس کا سنگ بنیاد 2005 ء میں سابق وزیر اعلی چوہدری پرویز الٰہی نے رکھا تھا اس منصوبے کو دسمبر 2006 ء میں مکمل ہونا تھا مگر فنڈز کی کمی کی وجہ سے نو سال گزر جانے کے باوجود یہ منصوبہ مکمل نہیں ہو سکا۔
تاخیر کے باعث اسمبلی ہال کی لاگت 60کروڑ 45لاکھ سے بڑھ کر ایک ارب دو کروڑ سے تجاوز کر گئی جبکہ اسمبلی سیکرٹریٹ کی لاگت 70کروڑ 30 لاکھ سے بڑھ کر ایک ارب 35کروڑ سے زیادہ ہو چکی ہے۔ وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے ڈپٹی اسپیکر سردار شیر علی گورچانی کی سربراہی میں مانیٹرنگ کمیٹی قائم کر دی ہے جس کا ہر ماہ اجلاس ہو گا۔ ڈپٹی اسپیکر نے کہا ہے کہ جون 2016 تک نئی عمارت کو مکمل کر لیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.