
پاکستان میں چار کروڑ لوگ ٹوائلٹ سے محروم
اتوار 8 مارچ 2015 18:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔8مارچ۔2015ء) پاکستان میں چار کروڑ لوگ بیت الخلا یعنی ٹوائلٹس نہ ہونے کی وجہ سے کھلی فضاء میں رفع حاجت پر مجبور ہیں۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسیف) کے ایک اعلی عہدے دار کا کہنا ہے کہ ٹوئلٹس نہ ہونے کی وجہ سے ملک میں صحت اور غذایت سے متعلق تشویش ناک صورت حال پیدا ہو رہی ہے۔ یونیسف کی ڈپٹی ایگزیکیٹو ڈائریکٹر گیتا راؤ گپتا نے بتایا کہ پاکستان میں چار کروڑ دس لاکھ لوگ ٹوائلٹس کی سہولت سے محروم ہیں ، جس کی وجہ سے بیماریاں بڑھ رہی ہیں۔
گیتا نے مسئلہ پر توجہ دلانے کیلئے حال ہی میں پاکستان کا دورہ کیا، جہاں ان کی اے پی سے خصوصی بات چیت ہوئی۔ 'کھلے عام رفع حاجت سے بچوں کی نشونما پر اثر ہوتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہمیں تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے اس عمل کو ختم کرنا ہو گا'۔(جاری ہے)
یاد رہے کہ انڈیا اور انڈونیشیا کے بعد پاکستان دنیا کا تیسرا بڑا ملک ہے جہاں لوگ کھلی فضا میں رفع حاجت کرتے ہیں۔
گیتا نے بتایا کہ ٹوائلٹ جیسی بنیادی سہولت نہ ہونے سے بچوں کی بڑھوتی اور ذہنی نشونما متاثر ہوتی ہے۔ اس طرح کے بچے دوسری بیماریوں سے لڑنے اور اسکولوں میں پرفارم کرنے کے زیادہ قابل بھی نہیں ہوتے۔ ان بیماروں سے متاثرہ مائیں بھی ایسے ہی بچوں کو جنم دیتی ہیں۔ یونیسیف حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر لوگوں کو رفع حاضت کے بعد ہاتھ دھونے اور صفائی سے متعلق شعوری مہم چلا رہا ہے۔ یہ ادارہ نچلی سطح پر لوگوں کو ٹوائلٹ بنانے میں بھی مدد کر رہا ہے تاکہ انہیں کھلی فضاء میں رفع حاجت کیلئے نہ جانا پڑے۔ گیتا کا کہنا ہے کہ بڑے پیمانے پر ٹوائلٹ بنانے سے دیہی خواتین کو بھی مدد ملے گی۔ 'اگر ایک خاتون کو رفع حاجت کیلئے دور دراز جانا پڑے تو ان کی سیکورٹی خطرے میں پڑ سکتی ہے، اسی طرح ٹوائلٹس نہ ہونے پر لڑکیوں میں اسکول جانے کا رجحان بھی کم ہو جاتا ہے'۔ اے پیمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این ویمن کے 15 سال: صنفی مساوات میں پیش رفت لیکن منزل ابھی دور
-
سیویل کانفرنس عہد نامہ ترقیاتی مالیات کی طرف اہم قدم، نوید حنیف
-
یو این چیف کی یوکرین پر تابڑتوڑ روسی حملوں کی مذمت
-
سرد موسم کیلئے مشہور گلگت کا علاقہ ملک کا سب سے گرم ترین علاقہ بن گیا
-
کے پی میں رجیم چینج کی کہانی کی طرح ابراہم اکارڈ کی اسٹوری بھی میڈیا پر بنائی گئی
-
خیبرپختونخواہ میں رجیم چینج وفاقی حکومت کا ہدف نہیں، پارٹی میں بھی کوئی بات نہیں ہوئی
-
ملک کا سب سے بڑا ڈیم پانی سے مکمل طور پر بھر گیا
-
پی ٹی آئی میں اگر کوئی عمران خان کو مائنس کرے گا تو وہ خود مائنس ہوجائےگا
-
احتجاجی تحریک کا مقصد عمران خان کی رہائی اور آئین قانون کی حکمرانی قائم کرنا ہے
-
خیبرپختونخواہ میں تحریک عدم اعتماد کا کوئی پلان نہیں لیکن یہ کوشش ہوسکتی ہے
-
شہباز شریف حکومت نے ایک سال میں ملکی قرضوں میں 8 ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ کر دیا
-
27 آئینی ترمیم اور الیکشن 2030 تک لے جانے کی خبریں کائٹ فلائنگ ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.