Live Updates

پاکستان اور افغانستان کے درمیان تنازع ختم کرانا میرے لیے بہت آسان ہوگا، ٹرمپ

ہفتہ 18 اکتوبر 2025 12:28

پاکستان اور افغانستان کے درمیان تنازع ختم کرانا میرے لیے بہت آسان ہوگا، ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تنازع ختم کرانا ان کے لیے بہت آسان ہوگا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ اپنی مدتِ صدارت کے دوران انہوں نے 8 جنگوں کو رکوایا، جن میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ممکنہ جنگ بھی شامل تھی۔نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے دعویٰ کیا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ایک بار ان سے کہا تھا کہ ان کی کوششوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کو ٹال کر لاکھوں جانیں بچائیں۔

Live پاک افغان کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات