
وزیرخزانہ کی برطانیہ ، عالمی بینک ،فِچ ریٹنگز کے حکام،ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن و دیگر حکام سے ملاقات ، معیشت بارے گفتگو
ہفتہ 18 اکتوبر 2025 12:41

(جاری ہے)
انہوں نے ڈیجیٹل ڈیش بورڈ منصوبے کی تیاری میں جاری اشتراکِ عمل کو خوش آئند قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل ڈیش بورڈ منصوبے کا مقصد منصوبوں کی نگرانی میں شفافیت اور کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔سینیٹر محمد اورنگزیب نے ترقیاتی منصوبوں کے انتخاب اور نفاذ میں متعلقہ سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے عمل کو مزید مضبوط کرنے پر زور دیا۔
انہوں نے منصوبوں کو قومی ترجیحات سے ہم آہنگ رکھنے پر زور دیا۔وزیر خزانہ نے آف بجٹ منصوبوں کے بہتر نتائج کے لیے ان میں شفافیت اور ہم آہنگی بڑھانے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔فریقین نے پائیدار ترقی اور ادارہ جاتی صلاحیت میں بہتری کے لیے باہمی ترقیاتی تعاون کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔دریں اثناء وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے پیٹرسن انسٹی ٹیوٹ برائے بین الاقوامی معاشیات کے گول میز اجلاس میں شرکت کی جہاں انہوں نے پاکستان کی معاشی پیش رفت،آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت،نجکاری عمل سمیت دیگر اہم موضوعات پر روشنی ڈالی۔وزارت خزانہ سے جاری بیان کے مطابق وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے پیٹرسن انسٹیٹیوٹ برائے بین الاقوامی معاشیات کے زیرِ اہتمام پاکستانی معیشت کے چیلنجز اور مواقع 2025 اور اس کے بعد کے موضوع پر گول میز مذاکرے سے خطاب کیا۔وزیرِ خزانہ نے شرکا کو پاکستان کی حالیہ معاشی پیش رفت سے آگاہ کیا۔وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے سٹاف لیول معاہدہ اور بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کو اجاگر کیا۔وزیر خزانہ نے ایف بی آر میں جاری اصلاحاتی عمل پر روشنی ڈالی،اصلاحاتی عمل کے ذریعے افرادی صلاحیت، نظام اور ٹیکنالوجی میں بہتری کے اہداف کا ذکر کیا۔وزیرِ خزانہ نے نجکاری کے عمل کی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔وزیر خزانہ نے حکومت کے اصلاحاتی عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ حالیہ جیوپولیٹیکل حالات پاکستان کے حق میں بہتر ہیں۔سرمایہ کاری و اقتصادی تعاون کے نئے مواقع پیدا کر رہے ہیں۔وزیرِ خزانہ نے شرکا کے سوالات کے جوابات دیئے۔پاکستان کی معاشی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی۔ دریں اثناء وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے واشنگٹن ڈی سی میں جاری آئی ایم ایف ورلڈ بینک سالانہ اجلاسوں کے موقع پر عالمی بینک کے صدر اجے بانگا سے ملاقات کی جس میں وزیر خزانہ نے عالمی بینک کے ساتھ پاکستان کی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔وزارت خزانہ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ خزانہ نے وزیرِاعظم پاکستان کی نیویارک میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے دوران عالمی بینک کے صدر سے ہونے والی نتیجہ خیز ملاقات کا ذکر کیا۔وزیر خزانہ نے صدر اجے بانگا کو حکومت کے سیلاب سے متعلق اقدامات سے آگاہ کیا۔وزیر خزانہ نے سیلاب کے نقصانات کے تخمینے کی تکمیل کے بعد عالمی بینک کی بروقت امداد پر شکریہ ادا کیا۔وزیرِ خزانہ نے چھوٹے کاشتکاروں تک مثر رسائی کے لیے ٹیکنالوجی پلیٹ فارمز اور کوآپریٹوز کے استعمال کی تجویز کو سراہا۔سینیٹر محمد اورنگزیب نے حکومت کی ٹیرف پالیسی کی تیاری میں عالمی بینک کی تکنیکی معاونت پر شکریہ ادا کیا۔وزیر خزانہ نے صدر عالمی بینک کو صوبوں کے ساتھ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے نفاذ کے لیے معاہدوں سے آگاہ کیا۔وزیر خزانہ نے کم آئی ڈی اے الاٹمنٹ کے تناظر میں اضافی معاونت کی درخواست کی۔وزیر خزانہ نے گیس و توانائی کے شعبوں میں پائیدار اصلاحات کے لیے جامع حکمتِ عملی اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔دوسری جانب وزارت خزانہ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے واشنگٹن ڈی سی میں فِچ ریٹنگز کے حکام سے ملاقات کی۔وزیرِ خزانہ نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کو B- کے ساتھ مستحکم آٹ لک دینے پر فِچ ریٹنگز کا شکریہ ادا کیا۔وزیر خزانہ نے تینوں بڑی بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسیوں کی درجہ بندی میں ہم آہنگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔وزیر خزانہ نے فِچ ٹیم کو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ طے پانے والے اسٹاف لیول معاہدے کے بارے میں آگاہ کیا۔وزیر خزانہ نے ٹیکس نظام، توانائی، نجکاری اور سرکاری اداروں میں کی جانے والی اصلاحات پر روشنی ڈالی۔وزیر خزانہ نے حکومت کے نجکاری کے عمل کو تیز کرنے اور مالی استحکام اور کارکردگی میں مزید بہتری لانے کا عزم ظاہر کیا۔سینیٹر محمد اورنگزیب نے فِچ ٹیم کو چینی مارکیٹ میں پانڈا بانڈ کے اجرا کے عمل اور امریکی انتظامیہ کے ساتھ تجارتی و ٹیرف مذاکرات کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ملاقات کے آخر میں وزیرِ خزانہ نے فِچ ٹیم کے سوالات کے جوابات دیئے۔وزیر خزانہ نے پاکستان کی معیشت میں استحکام اور اصلاحاتی عمل کے تسلسل کے عزم کا اعادہ کیا۔قبل ازیںوفاقی وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے واشنگٹن ڈی سی میں ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر حاجر الحداوی سے ملاقات کی۔وزیرِ خزانہ نے ڈاکٹر حاجر کو پاکستان کے جاری ڈیجیٹل سفر اور اصلاحاتی اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے جامع ڈیجیٹل ترقی اور سرحد پار تعاون کے مشن کے ساتھ پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔وزیر خزانہ نے استعداد کار میں اضافے، مہارتوں کی ترقی اور شمولیتی ڈیجیٹل نظام کے قیام کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ٹیکنالوجی کے ثمرات معاشرے کے ہر طبقے تک پہنچانے کی اہمیت و ضرورت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے اطلاعاتی ٹیکنالوجی، پیمنٹ ریلز اور تمام سرکاری ادائیگیوں کی ڈیجیٹلائزیشن کو پاکستان کے ڈیجیٹل ایجنڈے کے تین ستون قرار دیااورکامیاب ڈیجیٹل منصوبوں کے ماڈلز سے استفادہ کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔انہوں نے ڈی سی او کی جانب سے پاکستان میں اپنا دائرہ کار بڑھانے کے فیصلے کا خیرمقدم کیااور امید ظاہر کی کہ اس سے پاکستان اور خطے میں ڈیجیٹل تعاون اور جدت کو مزید فروغ ملے گا۔ دریں اثناء وفاقی وزیرِ خزانہ ومحصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے جمعہ کوواشنگٹن ڈی سی میں شارجہ اسلامک بینک اور عجمان بینک کی انتظامیہ سے ملاقات کی۔وزیرِ خزانہ نے حالیہ فنانسنگ سِنڈیکیشن میں دونوں بینکوں کی شمولیت پر ان کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان کے مالیاتی اقدامات میں دونوں بنکوں کے مسلسل تعاون کو سراہا۔وزیر خزانہ نے پاکستان کی جانب سے چین کی مارکیٹ میں اپنا پہلا پانڈا بانڈ جاری کرنے سے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ بانڈ کے اجرا کا مقصد مالی وسائل کے ذرائع کو مزید متنوع بنانا ہے،سینیٹر محمد اورنگزیب نے دونوں بینکوں کو وزارتِ خزانہ کے ڈیٹ مینجمنٹ آفس سے قریبی رابطہ برقرار رکھنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہاکہ قریبی رابطہ کاری باہمی تعاون کے مزید مواقع تلاش کرنے میں معاون ہو گی۔جاری اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے واشنگٹن ڈی سی میں دبئی اسلامک بینک کے گروپ چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر عدنان چلوان سے ملاقات کی۔وزیر خزانہ نے پاکستان کے خودمختار سکوک کے اجرا میں دبئی اسلامک بینک کے بطور عالمی رہنما مسلسل کردار کو سراہا اورڈی آئی بی کے ساتھ شراکت داری کو پاکستان کی مالی ضروریات کے لیے اہم قرار دیا۔ وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف کے ساتھ طے پانے والے سٹاف سطح کے معاہدہ اور بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسیوں کی جانب سے پاکستان کی ریٹنگ میں بہتری کو معیشت کے مثبت رجحان کا مظہر قرار دیا۔سینیٹر محمد اورنگزیب نے دبئی اسلامک بینک کے سربراہ کو فرسٹ وومن بنک کی نجکاری کے عمل سے بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اپنی فنڈنگ کے ذرائع کو امریکی ڈالر، پانڈا اور سکوک مارکیٹس کے درمیان متنوع بنانے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے،وزیر خزانہ نے دبئی اسلامک بینک کے ساتھ مضبوط تعلقات کے تسلسل پر اطمینان کا اظہار کیااور مستقبل میں تعاون کو مزید وسعت دینے کی امید کا اظہار کی۔مزید اہم خبریں
-
روس کے خلاف جنگ میں یوکرین امریکی ٹوما ہاک میزائل کیوں چاہتا ہے؟
-
نئی فضائی کمپنی ائیرپنجاب کے قیام کیلئے ورکنگ کمیٹی نے ایک ارب کا فنڈ مانگ لیا
-
ٹی ایل پی احتجاج؛ نامزد ملزمان کی گرفتاریوں کا دائرہ دیگر شہروں تک وسیع
-
افغان پناہ گزینوں سے متعلق اجلاس، وزیراعلیٰ کی غیر حاضری پر گورنر خیبر پختونخوا برہم
-
استعمال شدہ ملبوسات کی درآمد پر فی کلو 200 روپے کا ٹیکس، تاجر بلبلا اٹھے
-
سانحہ 9 مئی، اعجازاحمد چوہدری کی سزائوں کے خلاف دائر اپیلیں سماعت کے لیے مقرر
-
پاکستان اور افغانستان کے وفود مذاکرات کے لیے دوحہ میں
-
بنگلہ دیش میں پھر مظاہروں کی اطلاعات، سیاسی چارٹر کیخلاف لوگ سڑکوں پر نکل آئے
-
پاکستان طویل مدتی روابط اور ادارہ جاتی تعاون کے ذریعے افریقہ کے ساتھ تجارتی سفارت کاری اور اقتصادی تعاون کو وسعت دینے کے لیے پر عزم ہے، جام کمال خان
-
بنوں کے مغل کوٹ سیکٹر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنۃ الخوارج کے 2 دہشتگرد مارے گئے
-
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا پریڈ معائنہ ، نمایاں کیڈٹس کو ایوارڈز دیئے
-
’میں نے آج کمبل دھونے ہیں‘ انتقال کی خبروں پر عشرت فاطمہ کا ردعمل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.