کراچی میں علاقائی سطح پر صفائی ستھرائی کے انتظامات پرایم کیوایم کے منتخب نمائندوں ، ذمہ داروں اورکارکنوں کو الطاف حسین کا خراج تحسین،
ایم کیوایم کے ذمہ داران اپنے اپنے علاقوں میں صحت وصفائی کے انتظامات کا خصوصی خیال رکھیں، الطاف حسین
پیر 9 مارچ 2015 22:38
لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 9 مارچ 2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کراچی میں علاقائی سطح پرصفائی ستھرائی کے انتظامات پر حق پرست ارکان قومی وصوبائی اسمبلی، سیکٹرز اوریونٹوں کے ذمہ داران اور کارکنان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ پیرکے روز ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی سے گفتگو کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہاکہ نبی کریم کی حدیث ہے کہ صفائی نصف ایمان ہے اور ایم کیوایم کے ذمہ داران کا فرض ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں صحت وصفائی کے انتظامات کا خصوصی خیال رکھیں ۔
الطاف حسین نے کہاکہ خلق خدا کی خدمت سب سے بڑی عبادت ہے اوریہ میرے لئے انتہائی خوشی کی بات ہے کہ ایم کیوایم کے منتخب نمائندے ، ذمہ داران اور کارکنان اپنے اپنے محلوں اور گلیوں کی صفائی ستھرائی، نکاسی آب کے نظام کی بہتری کیلئے نالوں اورگٹروں کی صفائی، گٹرکے ڈھکن لگانے ، کچرا ٹھکانے لگانے ، جراثیم کش ادویات کے چھڑکاوٴ،اسٹریٹ لائٹوں کے بلب لگانے، پارکوں کی صفائی ، وال چاکنگ مٹانے ، فٹ پاتھوں پر کلر کرنے ،شجرکاری، سرکاری اسکولوں میں اسٹاف اور فرنیچر کی کمی پوری کرنے اور غریب عوام کو علاج ومعالجہ کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے عملی اقدامات میں مصروف ہیں جس پرایک ایک رکن قومی وصوبائی اسمبلی ، سیکٹرز ویونٹوں کے ذمہ داران اور کارکنان زبردست خراج تحسین اور شاباش کا مستحق ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.